ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو لے کر جموں کشمیر میں افواہوں کا بازار پھر ہوا گرم

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں 4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

  • Share this:
4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو  لے کر جموں کشمیر میں افواہوں کا بازار پھر ہوا گرم
4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو لے کر جموں کشمیر میں افواہوں کا بازار پھر ہوا گرم

جموں کشمیر یوٹی میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو لیکر ایک بار پھر افواہ بازی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اسی دوران سوشل میڈیا پر 4G انٹرنیٹ سروس پر سروس کی بحالی کو لیکر ایک  آرڈر بھی گشت کررہا ہے۔ تاہم حکومت نے اس آرڈر کو فرضی قرار دے کر افواہ بازی کو کسی حد تک ختم کردیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں 4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ وہیں بات اگر سیاسی پارٹیوں کی کی جائے تو جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی سیاسی پارٹیاں بھی 4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی وکالت کرتی ہیں۔


ان سیاسی پارٹیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مواصلاتی کمپنیاں 4G سروس کے بجائے لوگوں کو 2G سروس فراہم کرتی ہیں۔ تاہم لوگوں سے 4G سروس کے چارجز لے کے انھیں دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ ادھر جموں کشمیر یوٹی میں 4G سروس کی بحالی کا مسئلہ اس وقت پھر ایک بار چھا گیا جب یو ٹی کے ایل جی گریش چندر مرمو کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا کہ یو ٹی میں 4G سروس کی بحالی پر انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ بیان سامنے آنے کے ساتھ ہی یوٹی میں 4G سروس کی بحالی کو لیکر بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوا بلکہ سروس کی بحالی کو لیکر لوگوں نے از خود تاریخ مقرر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔


کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 5 اگست یا 15 اگست کے بیچ کسی بھی دن یو ٹی میں 4G سروس بحال ہو سکتی ہے۔ تاہم سروس کی بحالی کو لیکر حکومت خود مخمصے میں ہے اور اس وقت یہ مسلہ MHA کے پالے میں ہے اور جب تک اس سروس کی بحالی میں MHA کا گرین سگنل نہیں ملتا تب تک یو ٹی میں سروس کی بحالی کو لیکر افواہ بازی کا دور چلتا رہے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4G سروس کی عدم موجودگی سے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور خاص کر کوویڈ 19 کے چلتے یو ٹی میں  2G سروس کے ہوتے ہوئے آن لائن کلاسزز ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 28, 2020 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading