کپواڑہ: غلام نبی آزاد کی انٹری سے پیپلزکانفرنس پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ووٹ دہلی سے نہیں کشمیری عوام دے گی۔ نیشنل کانفرس کے ہاتھ کشمیری نوجونوان کے خون سے رنگے ہیں۔ وہ کبھی کشمیریوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ ان باتوں کا اظہار پپلزکانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے نیوز ایٹین سے خصوصی بات چیت کے دوارن کیا۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ دفعہ 370 کی واپسی تک اپنی جہد وجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگرس 370 واپس نہیں دیں گی۔ بلکہ ایک دن مرکز میں تیسرے جماعت واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی بھی دفعہ 370 کی واپسی سے متعلق خاموشی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز ہمیشہ نہیں رہتی۔ ایک دن بی جے پی چلی جائے گی۔ واضح رہے سجاد غنی لون نے لیڈران کے ہمراہ کپواڑہ کے جمہگند کرالپورہ تہرگام گزریال سمیت مختلف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔غلام نبی آزاد کی کانگریس پر تنقید، کہا- اندرا گاندھی کے وقت اسٹار رہا، اب پارٹی نے دو سال بٹھائے رکھا یہ بھی پڑھیں۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں کشمیری نوجوان بندوق کے شکار ہوگئے اور آج وہ کشمیری عوام کو کون سا چہرے لاکر ووٹ مانگیں گے۔ بلکہ اس بارپیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کی واحد ترجمان ہے اور پپلپزکانفرنس ہمیشہ کشمیری عوام کی ہمدرد رہی ہے۔ انہوں نے کہا ایک دن بی جے پی کا دور ختم ہوجائے گا اور مرکز میں کوئی تیسری پارٹی آئے گی، جو ہمیں آرٹیکل 370 واپس دے گی۔
سجاد غنی لون نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وقت بدلے گا اور کشمیری عوام کے ساتھ انصاف ہوگا اور پانچ اگست کے فیصلے واپس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بھی پانچ اگست کے فیصلوں کو واپس نہیں کرے گی اور اس بار روایتی پارٹیاں زمین بوس ہوں گی۔ اس دوارن مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں کارکنان نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیارکی اور سجاد غنی لون نے ان کا استقبال کیا اور پھول مالائیں پہنائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔