ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سرپنچ وجے رینہ نے کیا وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹ،  اجے بھارتی کے بہیمانہ قتل کے بعد ظاہر کی تشویش،  پی ایم سے کیاتحفظ دینےکامطالبہ

وجے رینہ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بلا خلل وادی میں عوامی نمائندگی کر سکیں۔ وجے رینہ نے اپنے مہلوک دوست اجے بھارتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے قتل کے بعد وہ اور ان کی پوری برادری خوف و دہشت کا شکار ہے۔

  • Share this:
سرپنچ وجے رینہ نے کیا وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹ،  اجے بھارتی کے بہیمانہ قتل کے بعد ظاہر کی تشویش،  پی ایم سے کیاتحفظ دینےکامطالبہ
اجے بھارتی ایک کشمیری پنڈت تھے ، جو کچھ سال قبل کشمیری پنڈتوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے بعد وادی واپس آئے تھے ۔

کولگام:  سرپنچ اجے بھارتی کے بہیمانہ قتل کے چلتے ریاست جموں و کشمیر کے طول و عرض سے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے جبکہ موجودہ سرپنچ اور پنچ سکبورٹی کو لیکر کافی فکرمند ہیں۔ چوگام کولگام کے سرپنچ وجے رینہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو حالات سے آگاہ کیا اور ان سے توجہ طلب کی۔

ایک ٹویٹ میں وجے رینہ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بلا خلل وادی میں عوامی نمائندگی کر سکیں۔ وجے رینہ نے اپنے مہلوک دوست اجے بھارتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے قتل کے بعد وہ اور ان کی پوری برادری خوف و دہشت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار اور انتظامیہ کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا عمل شروع کرنا چاہیے اور اس خلا کو پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ وجے رینہ نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہیں جبکہ ایسے واقعات سے کشمیری پنڈتوں کی واپسی ناممکن لگ رہی ہے۔



واضح رہے کہ وجے رینہ نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے واٹر کنزرویشن کے بہترین کام کے لیے محکمہ دیہی ترقیات حکومت ہند سے ایوارڈ حاصل کیا تاہم وہ بھی اب خوفزدہ ہے۔ وجے رینہ اس وقت بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی کے پنچ سرپنچوں نے بھی اجے بھارتی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،  پارٹی کے یوتھ ضلع صدر ریاض احمد جو کہ خود بھی سرپنچ ہے کے مطابق وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت انجام دہے رہیں۔

ریاض اور دیگر سرپنچوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہر وقت خوف و دہشت کا سامنا ہے اور حکومت انکے تحفظ کو یقینی بنانے میں پہل کرے۔ بی جے پی کے ضلع صدر کولگام عابد حسین خان کا کہنا ہے کہ قتل جس کا بھی ہو آخر خون انسانیت ک ہی ہوتا ہے انہوں نے پارٹی کی اعلیْ قیادت اور سرکار سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، بی جے پی کے بیشتر پنچوں سرپنچوں نے پارٹی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
(کولگام سے ظہور رضوی کی رپورٹ)
First published: Jun 12, 2020 10:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading