உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں ابھی بند رہیں گے اسکول، کالج اور سبھی تعلیمی ادارے، حکومت کا بڑا فیصلہ

    حکومت کی طرف  سے اس سے متعلق احاکامت جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حکم میں کہاگیا ہے کہ کوچنگ سینٹر سمیت سبھی اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے کئی ریاستوں میں کورونا معاملات میں سدھار کے بعد اسکول کھولنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا (Coronavirus) کے حالات سدھرنے کے بعد اسکول کالج کو کھولنے (School College Reopening News) کی اجازت دے دی گئی ہے، لیکن ابھی جن ریاستوں میں کورونا انفیکشن (Corona Infection) تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وہاں اسکول کالج پر ابھی پابندی جاری ہے۔ اس درمیان اسکول کالج کو لے کر جموں وکشمیر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جموں وکشمیر میں ابھی بھی اسکول کالج پوری طرح سے بند رہیں گے۔

      جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے اس سے متعلق احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کوچنگ سینٹر سمیت سبھی اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے آئندہ سال تک بند رہیں گے۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے ایجوکیشن سینٹر اور اسکول کالج کو انتظامی مقاصد کے لئے محدود ٹیکہ کاری کرا چکے ملازمین کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

      ان ریاستوں میں 2 اگست سے کھلیں گے اسکول

      آپ کو بتا دیں کہ کورونا کے معاملوں میں گراوٹ کے بعد اترپردیش، چھتیس گڑھ اور پنجاب حکومت نے اسکول کالج کو پھر سے کھولنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ یوگی حکومت نے ٹیم 9 کے ساتھ ہفتہ کو میٹنگ کرکے اسکول کالج کے نئے سیشن کو شروع کرنے کا منصوبہ بنانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ وہیں اب اتراکھنڈ حکومت بھی دو اگست سے اسکولوں کو کھولنے جا رہی ہے۔ ریاست میں دو اگست سے کلاس 9 سے لے کر 12 تک کی کلاس منعقد ہوں گی۔

      پنجاب حکومت نے بھی اسکول اور کالج کو پھر سے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے ریاست میں سبھی کلاس کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں کل یعنی دو اگست سے سبھی اسکول ایک بار پھر سے شروع ہوجائیں گے۔ جن ریاستوں میں حکومت نے اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے، وہاں بچوں میں بھی اسکول جانے کو لے کر کافی حوصلہ ہے، لیکن وہیں ابھی جموں وکشمیر کے طلبا کو ابھی کچھ اور وقت اسکول کھولنے کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: