جموں و کشمیر : راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

جموں و کشمیر : راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

جموں و کشمیر : راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا

Jammu and Kashmir News: راجوری کے جنگلاتی علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیاں ہوئے تصادم میں پانچ فوجی اہلکاروں کی شہادت کے بعد علاقے میں فوج نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Rajouri
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : راجوری کے جنگلاتی علاقے میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیاں ہوئے تصادم میں پانچ فوجی اہلکاروں کی شہادت کے بعد علاقے میں فوج نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔ پوچھ تاچھ کے لئے ابھی تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ جنگلات میں دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کی جارہی گُپھاوں کی نشاندہی کرنے کے لئے فوج نے کئی ہنگامی اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو ان گُپھاوں کا استعمال کرنے سے روکا جاسکے۔ فوج نے جانب سے ایسی گُپھاوں کو تباہ کرنے کی کارروائی جاری ہے اور پورے جنگل میں تلاشی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔

    پکڑے گئے مشتبہ افراد سے وہاں موجود دہشت گردوں کی نقل و حمل کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تاکہ جلد سے جلد ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے۔ فوج کی کوشش ہے کہ ان دہشت گردوں کو اس جنگلی علاقے میں چھُپنے کی کوئی جگہ نہ ملے اسی لئے ممکنہ گُپھاوں کو تباہ کرنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

    راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں گزشتہ پانچ روز سے فوج ، نیم فوجی عملہ اور پولیس مشترکہ تلاشی کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوج اس آپریشن میں ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اورپیرا کمانڈوز کی خدمات بھی استعمال کر رہی ہے ۔ تاکہ جلد سے جلد ان دہشت گردوں کا صفایا کیا جاسکے۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے پھر جاگ اٹھا فاروق عبداللہ کا پیار، بگڑت حالات پر بولے، ہمیں اپنے پڑوسی کو۔۔۔۔


    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: این آئی اے نے نئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر کسا شکنجہ، 16 مقامات پر چھاپے ماری



    واضح رہے دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے حالیہ انکاونٹر سے پہلے دہشت گردوں نے راجوری میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بناکر پانچ فوجی اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ اس حملے میں ان دہشت گردوں نے گولیوں کے ساتھ ساتھ گرینڈوں کا استعمال بھی کیا تھا ۔ اس کے بعد سے فوج ان حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی انجام دے رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: