உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: یوم آزادی سے قبل کشمیر میں ملی ٹینٹوں کا 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

    J&K News: یوم آزادی سے قبل کشمیر میں ملی ٹینٹوں کا 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: یوم آزادی سے قبل کشمیر میں ملی ٹینٹوں کا 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : ملی ٹینٹوں نے یوم آزادی سے قبل اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے بجبہاڑہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ کیا اور اس دوران جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ایک 55 سالہ ایس پی او گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: ملی ٹینٹوں نے یوم آزادی سے قبل اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے بجبہاڑہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر حملہ کیا اور اس دوران جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ایک 55 سالہ ایس پی او گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اس سے پہلے ملی ٹینٹوں نے اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں وسطی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایک غیر ریاستی مزدور کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔

    بجبہاڑہ میں زخمی پولیس اہلکار کی شناخت کاٹھسو پہلگام کے غلام قادر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ بجبہاڑہ تھانے میں تعینات تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نماز ادا کرنے کی غرض سے داراشکوہ باغ میں داخل ہوا تھا اور اس دوران وہ حملے کی زد میں آ گیا۔ زخمی اہلکار کو سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقع کے فوراً بعد پولیس، سی آر پی ایس اور فوج نے علاقہ کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بہار کے 19سالہ نوجوان کا جموں۔کشمیر میں دہشت گردوں نےگولی مار کر ڈالا قتل


    وہیں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ سمیت کشمیر کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر امن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کیا جا سکے۔

    یہ بھی پڑھئے: کشمیریونیورسٹی کا ڈیٹاہیک؟ 10 لاکھ طلبہ کاڈیٹا فروخت کرنےکادعویٰ


    ادھر پی ڈی پی کے ترجمان موہت بھان نے کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کو بھائی چارے میں بگاڑ ڈالنے کی کوششوں سے تعبیر کیا ہے۔ اننت ناگ کے تھجی وارہ میں چھوٹا امرناتھ درشن کے دوران موہت بھان نے کہا کہ یہاں کے لوگ اس بھائی چارے کو فروغ دینے کی انتھک کوششیں کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب کچھ عناصر اس طرح کی بزدلانہ حرکت انجام دیتے ہیں۔

    موہت بھان نے کشمیر کے لوگوں کو اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اس بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا اور اسی بھائی چارے کے ذریعے ایسی طاقتوں کو ہرایا جا سکے گا، جو اپنے ناپاک عزائم کے ذریعہ کشمیر کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: