ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: پلوامہ میں میوہ باغات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز کا آپریشن

پلوامہ کے میوہ باغات میں یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی، جب فورسیز کی گشتی پارٹی ٹیکنہ اور اس کے ملحقہ دیہات کے میوہ باغات میں گشت کر رہی تھی۔

  • Share this:
کشمیر: پلوامہ میں میوہ باغات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز کا آپریشن
کشمیر: پلوامہ میں میوہ باغات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز کا آپریشن

پلوامہ: کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بعد دوپہر سیب کے باغات میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ٹیکنہ پلوامہ کے میوہ باغات میں یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی۔ جب سیکورٹی فورسیز کی گشتی پارٹی ٹیکنہ اور اس کے ملحقہ دیہات کے میوہ باغات میں گشت کر رہی تھی۔ کافی دیر تک فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے سے علاقے میں کافی خوف وہراس پھیل گیا۔


کہا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے چار دہشت گرد چھُپے ہوئے ہیں۔ اس دوران سیب کے باغات میں چھپے دہشت گردوں نے فورسیز کی پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے بعد فوج اور سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس نے پورے علاقے کا گھیراو کیا اور میوہ باغات میں چُھپے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران پلوامہ میں موبایل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے۔


اس دوران ٹیکنہ علاقے میں مشتعل افراد نے سیکورٹی فورسیز پر پتھراو کے واقعات پیش آئے۔ سیکورٹی فورسیز نے پتھراو کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے، جس سے ایک نوجوان ٹیرگیس شل لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ علاقے میں اندھیرا ہونے کے سبب بھی سیکورٹی فورسیز نے آپریشن کو جاری رکھا ہے۔ ذرایع کے مطابق میوہ باغات میں دہشت گردوں کی کمین گاہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 04, 2020 09:29 PM IST