உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی، شوپیاں میں CRPF جوان کو شہید کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    Terrorist arrest who kill CRPF Jawan: کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں نے سی آر پی ایف کے جوان مختار احمد دوہی کا قتل کرنے والے دہشت گرد کو 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دبوچ لیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کے دوران اس دہشت گرد کو مدد پہنچانے والے ایک دیگر اوور گراونڈ ورکر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کشمیر (Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس خونخوار دہشت گرد (Terrorist) کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے سی آر پی ایف کے جوان مختار احمد دوہی (CRPF personnel Mukhtar Ahmad Dohi) پر کل ہی گولی چلائی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، دہشت گرد واردات کو انجام دینے کے دوران اس دہشت گرد کو مدد پہنچانے والے ایک دیگر اوور گراونڈ ورکر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

      جموں وکشمیر پولیس نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ کشمیر کے شوپیاں میں کل سی آر پی ایف کے جوان مختار احمد دوہی پر دہشت گردوں نے گولی چلائی تھی۔ اس کے بعد اسپتال پہنچانے کے دوران سی آرپی ایف جوان شہید ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں طرف سے علاقے کو گھیر لیا اور منظم طریقے سے جانچ مہم چلائی۔ اس مہم میں سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی میں قتل کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ اس کے پاس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود کیا گیا ہے۔ کشمیر کے آئی جی پی نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے جوان مختار احمد چھٹیوں پر اپنے گاوں آئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: کانگریس انچارج رجنی پاٹل کا دعویٰ- کانگریس متحد ہے، نہیں ہوگا کوئی انتشار

      لشکر کے سرغنہ کے حکم پر واردات

      کشمیر کے آئی جی پی نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دے کر لشکر طیبہ کے کہنے پر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا، لشکر طیبہ کے کمانڈر عابد رمضان شیخ کے حکم پر اس دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دیا گیا۔ اس سے متعلق میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

      اس مہینے تین پنچایت نمائندوں کا قتل

      دو دن پہلے ہی بڈگام ضلع کے اڈورا گاوں میں جمعہ کو دہشت گردوں نے سرپنچ شبیر احمد میر کا قتل کردیا تھا۔ دہشت گردوں کی گولی سے زخمی سرپنچ کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ سرپنچ شبیر احمد کی بیوی بھی اڈورا کے وارڈ نمبر تین سے پنچ ہیں۔ اس مہینے میں دہشت گردوں نے اب تک تین پنچایت نمائندوں کا قتل کردیا ہے۔ اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے نو مارچ کو سری نگر کے کھون مہ میں پی ڈی پی سرپنچ سمیر احمد بھٹ کا قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ دو مارچ کو دہشت گردوں نے کلگام ضلع کے کلپورہ سرانڈرو علاقے میں آزاد سرپنچ محمد یعقوب ڈار کی گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: