உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کا ایک اعانت کار گرفتار

    J&K News: سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کا ایک اعانت کار گرفتار

    J&K News: سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کا ایک اعانت کار گرفتار

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں ملیٹینسی مخالف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اشتراک سے ملیٹینٹوں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Anantnag | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ملیٹینسی مخالف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اشتراک سے ملیٹینٹوں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مٹن علاقہ میں ایک مشترکہ کارروائی انجام دی اور مصدقہ اطلاع کی بنا پر اس او جی ڈبلیو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے جبکہ پولیس نے گرفتار شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر کے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر وادی میں اس سال اب تک 36 غیرملکی دہشت گردوں سمیت 140 ملی ٹینٹس ہلاک


    پولیس کے مطابق مٹن علاقہ سے ملیٹینٹوں کے ایک اعانت کار کے کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر اننت ناگ پولیس کی پولیس پارٹی اور 3 راشٹریہ رائفلز کی پارٹی نے ہٹمرہ وینڈوز کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔ جس کے بعد وہاں سے ایک مشتبہ شخص چک حسن آباد سے ناکہ پارٹی کی طرف آیا۔  ناکہ پارٹی کو دیکھ کر ملزم مخالف سمت سے فرار ہونے لگا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر مشتمل فورسز کی پارٹی نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فائرنگ نہ کرنے میں انتہائی تحمل اور فائر کنٹرول کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد سیکورٹی  فورسز نے مشتبہ شخص کا تعاقب کیا اور قابو پالیا، اسے فائرنگ کرنے سے روکا بھی اور بڑی حکمت عملی کے ساتھ اس کو دبوچ بھی لیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان ہمارے نوجوانوں کو منصوبہ بند سازش کے تحت منشیات کی طرف دھکیل رہا: منوج سنہا


    پولیس کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں مذکورہ شخص کی تلاشی لینے پر ایک پستول اور ایک میگزین اور چھ زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے، جنہیں ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔  پولیس نے ملیٹینٹوں کے ساتھی کی شناخت چک حسن آباد ہٹمرہ کے  فیصل احمد وگے ولد مشتاق احمد وگے کے طور پر کی ہے۔

    اس سلسلے میں پولیس نے مٹن پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات اور یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ آرمز اینڈ ایمونیشن ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر جموں کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ ملیٹینٹوں اور ملیٹینسی کا جموں کشمیر سے مکمل طور پر صفایا کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی طرف سے آخری مرحلے کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    وہیں پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملیٹینسی مخالف آپریشن جاری رکھیں گے اور مستقبل میں اس طرح کے آپریشنز میں مزید وسعت لائی جائے گی۔ بتادیں پولیس و دیگر افواج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ ملیٹینسی کے خاتمے اور ملیٹینٹ مخالف آپریشنوں کو انجام دینے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: