உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی، کپواڑہ میں دو ہائی برڈ دہشت گرد ہوئے گرفتار

    ہندواڑہ میں ہوئی گرفتاری سے سیکورٹی اہلکاروں کو ملے سراغ۔ (فائل فوٹو)

    ہندواڑہ میں ہوئی گرفتاری سے سیکورٹی اہلکاروں کو ملے سراغ۔ (فائل فوٹو)

    Jammu Kashmir, Two hybrid terrorists Arrest: ان دہشت گردوں کی پہچان ہمپورہ کے باشندہ اعجاز احمد بھٹ عرف ہلال اور ساگی پورہ کے رہنے والے نصیر احمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھٹ اور میر کے پاس سے دو پستول، پستول کی چار میگزین، 58 گولیاں اور چھ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Kupwara | Anantnag
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع سے سیکورٹی اہلکاروں نے دو ‘ہائی برڈ‘ دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ ہندواڑہ میں چار اگست کو تین ‘ہائی برڈ‘ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ان دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس ہند واڑہ معاملے کی جانچ کر رہی تھی، جب انہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے والے دو اور اشخاص کے بارے میں پتہ چلا۔

      دہشت گردوں کے پاس سے ملے چھ گرینیڈ

      ان دہشت گردوں کی شناخت ہمپورہ کے باشندہ اعجاز احمد بھٹ عرف ہلال اور ساگی پورہ کے رہنے والے نصیر احمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھٹ اور میر کے پاس سے دو پستول، پستول کی چار میگزین، 58 گولیاں اوار چھ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔

      دہشت گرد ماڈیول کے مشتبہ اراکین کی موت

      اس سے پہلے جموں وکشمیر میں ایک دیگر معاملے میں دہشت گرد ماڈیول کے ایک مشتبہ رکن کی کوٹ بھلوال جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ اس رکن کو این آئی اے نے اس ماہ کی شروعات میں 29 مئی کو ڈرون سے دھماکہ گرانے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ زیر قید قیدی کا نام منی محمد تھا اور جس وقت اسے دل کا دورہ پڑا، اس وقت اسے دل کا دورہ پڑا، اس وقت وہ قیدیوں کے ساتھ نماز ادا کر رہا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: