ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک بیگ سے 5 پستول، 10 میگزین اور 138 راؤنڈس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ٹیٹوال پولیس اسٹیشن کو اطلاع موصول ہوئی کہ گنڈی شارٹ گاؤں میں ایک بیگ پڑا ہوا ہے، جس میں کچھ مشکوک مواد رکھا ہوا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 13, 2020 01:16 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ
جموں وکشمیر: کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

سری نگر: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک بیگ سے 5 پستول، 10 میگزین اور 138 راؤنڈس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ٹیٹوال پولیس اسٹیشن کو اطلاع موصول ہوئی کہ گنڈی شارٹ گاؤں میں ایک بیگ پڑا ہوا ہے، جس میں کچھ مشکوک مواد رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور تلاشی کارروائی شروع کی۔



انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک سیاہ بیگ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ میں 5 پستول، 10 میگزین اور 138 راؤنڈس شامل ہیں۔

دریں اثنا فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ٹیٹوال علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ایک آپریشن کے دوران ایک بیگ سے پانچ پستول، دس میگزین اور 138 راؤنڈس برآمد کئے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج نے شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں پیر کے روز جنگجوؤں کی طرف سے اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو بھی ناکام بنایا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 13, 2020 12:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading