سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کی شام محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسیز کی دہشت گردوں سے مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیشل رائفلس، جموں وکشمیر پولیس کی اسپیشل آپریشنس گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانون نے دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع کے بعد چرارِشریف میں ایک مشترکہ مہم شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسیز جب ایک مخصوص علاقے کی جانب بڑھ رہی تھیں، تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔ مڈبھیڑ کے بعد سکیورٹی فورسیز نے بھی جوابی کاروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے آس پاس کسی بھی طرح کے مظاہرے کو روکنے کے لیے اضافی سکیورٹی فورسیز تعینات کی گئی ہیں اور اس معاملے میں ابھی تفصیلات کا انتظار ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔