உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن، دو دہشت گردوں کے گھرنے کا دعویٰ

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن

    جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن

    جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع کے بسکچن علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ دو دہشت گردوں کے گھرے ہونے کا خدشہ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Srinagar, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع کے بسکچن علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ دو دہشت گردوں کے گھرے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے پہلے 29 ستمبر کی رات بھی شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو گھیرا تھا۔

      دراصل، سیکورٹی اہلکاروں کو دیر رات اطلاع ملی تھی کہ چترگام میں کچھ دہشت گرد جمع ہوئے ہیں۔ اس کے بعد تلاشی مہم چلائی گئی، لیکن اندھیرے کے سبب وہ بھاگنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس کے بعد سے ہی ضلع میں ایجنسیاں ہائی الرٹ پر تھیں۔ وہیں بارہمولہ کے ییدی پورہ پٹن علاقے میں تصادم میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

      اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ مرنے سے پہلے دونوں دہشت گردوں کو خودسپردگی کرنے کا موقع دیا گیا، لیکن جب انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تو انہیں مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد سرچ آپریشن چلائی جا رہی ہے۔

      اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے کلگام میں منگل اور پیر کو تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے اہواٹو گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا بندی شروع کی۔ اس دوران گھیرا سخت ہونے پر چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے موقع نہیں دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: