جموں وکشمیر: فوج کو ملی بڑی کامیابی، لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے بنا رکھا تھا بنکر، ایسے ہوا پردہ فاش
جموں وکشمیر: فوجیوں کو بڑی کامیابی، لشکر کے دہشت گردوں نے بنا رکھا تھا بنکر
Security forces destroyed terrorist base in avantipora: تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو یہاں سے کھانے پینے کی چیزیں، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود اور اے کے -47 رائفل کی 2019 راونڈ گولیاں ملی ہیں۔ قابل اعتراض اشیا کو قبضے میں لے کر جانچ شروع کردی گئی ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے اونتی پورہ کے کاونی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے جمعہ کو دہشت گردانہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے اسے برباد کردیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے یہاں بھاری مقدار میں قابل اعتراض اشیا برآمد کیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ 55 قومی رائفلس اور 185 سی آر پی ایف بٹالین کے ساتھ اونتی پورہ پولیس کی مشترکہ تلاشی مہم میں لشکر طیبہ کے ایک زیرزمین ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو یہاں سے کھانے پینے کی چیزیں، دھماکہ خیز مواد، گولہ بارود اور اے کے -47 رائفل کی 2019 راونڈ گولیاں ملی ہیں۔ قابل اعتراض اشیا کو قبضے میں لے کر جانچ شروع کردی گئی ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
#WATCH Jammu and Kashmir: Based on J&K Police inputs, a hideout was busted today at Kawani, Awantipora in a joint search operation. One pistol, three hand grenades, 2091 rounds of AK-47 ammunition recovered. (Source: Chinar Corps, Indian Army) pic.twitter.com/2wZYjgIdpe
بڈگام میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں
جموں وکشمیر کے بڈگام میں جمعہ کو دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک ٹیم پر گولیاں چلائیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نےبتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اور گولہ باری رک گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے چندورا علاقے کے ہاردے پورا میں ایک باغیچہ سے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیر کر دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
J&K: Awantipora Police, with 55 Rashtriya Rifles & 185 Battalion CRPF, launched a search operation & destroyed an underground hideout of Lashkar- e-Taiba. Incriminating material, explosive material & ammunition - including 2091 rounds of AK-47 ammunition-recovered. FIR registered pic.twitter.com/pyz7E0xB3B
سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں دو دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں دو نامعلوم دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے شوپیاں ضلع کے چاکورا علاقے میں گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولہ باری شروع کردی، جس کے بعد تلاشی مہم ایک تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے ئے دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے اور تنظیم کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔