سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ بانڈی پورہ روڈ کے قریب اہسٹنگو علاقے میں سیکورٹی فورسز کو ایک آئی ای ڈی ملا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے پلان کیا تھا، تاکہ جب ہندوستانی فوجی اس راستے سے گزریں تو ان کا دھماکہ ہو سکے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور آئی ای ڈی کا پتہ چلا۔
جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کی اطلاع ملی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا تاکہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے۔ اس کے بعد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بڈیارا اور کنبتھی گاؤں کے درمیان بانڈی پورہ-سوپور سڑک کے قریب سے ملنے والے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اس کا نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
#WATCH | Bomb Disposal Squad neutralises IED detected on Bandipora-Sopore road between Badyara and Kanbathi villages in Bandipora district of Jammu & Kashmir
دراصل یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈی پلانٹ کیا ہو بلکہ اس سے پہلے بھی یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ایسا کر چکے ہیں۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سیکورٹی فورسز نے جنگل میں ایک بیگ میں رکھے ہوئے تین آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ اس طرح سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ممکنہ دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔