J&K News: کپوارہ کنڈی کے جنگلات میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں مار گرایا
J&K News: کپوارہ کنڈی کے جنگلات میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں مار گرایا
Jammu and Kashmir : کپوارہ ضلع کے کنڈی علاقہ میں آج اس وقت فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا ، جب پولس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل حرکت پائی گئی ہے ۔
کپوارہ : کپوارہ ضلع کے کنڈی علاقہ میں آج اس وقت فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا ، جب پولس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل حرکت پائی گئی ہے، جس کے بعد فوج اور پولس نے پورے علاقے کا محاصرہ میں کرلیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی ۔ تلاشی کارروائی کے دوارن فوج اور دہشت گردوں کا آمنا سامنا ہوا اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جس میں سے ایک کی پہچان طفیل کے طورپر ہوئی ، جو پاکستانی ہے ۔ جبکہ دوسرے کی شناخت اشتیاق احمد کے طور پر ہوئی ، جو ترال کا ہے ۔
واضح رہے گزشتہ روز سوپور علاقہ میں بھی ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے فوج اور دہشت گردی کے چھڑپوں میں تیزی آئی ہے ۔ کیونکہ جب بھی سرحدوں پر برف پگھلنی شروع ہوتی ہے تو پھر دہشت گردی سرحد پار کرکے کشمیر میں داخل ہوتے ہیں۔
کپوارہ ضلع میں اس طرح کا یہ دوسرا انکاونٹر ہے ۔ اسے پہلے جمہگند کپواڑہ میں ایک انکاونٹر میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔