உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے انکاونٹر میں ایک دہشت گرد مار گرایا

    J&K News: پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز  نے انکاونٹر میں ایک دہشت گرد مار گرایا

    J&K News: پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے انکاونٹر میں ایک دہشت گرد مار گرایا

    Jammu and Kashmir : انکاونٹر میں ایک ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق جموں و کشمیر پولیس کے کشمیر زون نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔ تاہم ہلاک شدہ ملی ٹینٹ کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک کو مار گرایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں ہفتہ کی شام کو فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اس وقت محاصرہ کیا، جب علاقے میں دو سے تین ملی ٹنٹوں کی اطلاع موصول ہوئی ۔ اس دوران نزدیکی میوہ باغات میں چھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔ کچھ دیر تک جاری رہنے والے گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوگیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگز کے خلاف آواز بلند کریں عوام : ایل جی منوج سنہا


    انکاونٹر میں ایک ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق جموں و کشمیر پولیس کے کشمیر زون نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔ تاہم ہلاک شدہ ملی ٹینٹ کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسیز کے محاصرے میں پھنسے ملی ٹینٹوں نے ایک رہایشی مکان میں پناہ لے رکھی ہے۔ رات ہونے کے سبب سیکورٹی فورسیز پورے علاقے کا محاصرہ بڑھادیا ہے اور لائٹیں نصب کی گئی ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : کشمیری یوٹیوبر فیضل وانی گرفتار، Nupur Sharma پر بنایا تھا متنازعہ ویڈیو


    بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بنا پر سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو محاصرے لے رکھا ہے ۔ ٹارگٹ کلنگز کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہوگئی ہیں  اور ملی ٹینٹوں کے منصبوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی سرگرم ہیں ۔

    ٹارگیٹ کلنگز کے ذریعہ نامور اشخاص کے علاوہ عام شہریوں کا بھی قتل کیا گیا ہے وہیں سیکورٹی فورسیز نے بھی ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: