J&K Pulwama: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے کانسٹیبل ریاض احمد کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹ سمیت تین کو مار گرایا
J&K Pulwama: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا
Jammu and Kashmir : ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کی شناخت پلوامہ کے جنید شیرگوجری اور عرفان ملک کے علاوہ فیصل نظیر بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جنید شیرگوجری پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔
پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔ مرنے والے ملی ٹینٹوں میں پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کے قتل میں ملوث جنید شیرگوجری بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہوگئے ۔ ہفتہ کی شام کو فوج اور سی آر پی ایف کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹی نے بونہ گام دربگام کا اس وقت محاصرہ کیا، جب علاقہ میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی اطلاع موصول ہوئی ۔
اس دوران نزدیکی میوہ باغات میں چھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی ۔ گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹینٹ کو رات میں مار گرایا گیا ۔ رات ہونے کے سبب سیکورٹی فورسیز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور لائٹیں نصب کی گئیں ۔ آج علی الصبح گولیوں کے تبادلے میں مزید دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کی شناخت پلوامہ کے جنید شیرگوجری اور عرفان ملک کے علاوہ فیصل نظیر بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جنید شیرگوجری پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔
خیال رہے کہ کانسٹیبل ریاض کو ملی ٹینٹوں نے رواں سال مئی کے مہینے میں گڈورہ پلوامہ میں شہید کردیا تھا ۔ ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔