ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن ختم، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

جموں وکشمیر ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو تلاشی کارروائی کے دوران زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں کشمیر:  پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن ختم، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
جموں کشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن ختم، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

پلوامہ: جموں وکشمیر ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو تلاشی کارروائی کے دوران زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔ ڈاڈورہ گاؤں میں انکاونٹر علاقے میں اُس وقت شروع ہوا، جب علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر فوج کی 55rr اور سی آر پی ایف کے علاوہ پلوامہ پولیس نے مشترکہ طور پر ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ گاوں کا محاصرہ کیا۔ اس دوران ایک رہایشی مکان میں چھُپے دہشت گردوں نے فورسیز پرگرینیڈ داغا اور فائرنگ کی۔


دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی، جس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں میں سے ایک غیر ملکی بتایا جاتا ہے۔ جبکہ دوسرا دربگام پلوامہ کا زاہد ہے۔ زاہد پلوامہ میں کئی دہشت گردانہ  وارداتوں میں ملوث تھا۔ انکاونٹر کے بعد تلاشی کاروائی میں ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑنے میں سیکورٹی فورسیز نے کامیابی حاصل کی، جس کی شناخت ڈوڈہ کے رہنے والے فردوس ٹاک کے بطور ہوئی ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہونے پر سیکورٹی فورسیز نے پورے علاقے کا محاصرہ وسیع کردیا اور تلاشی کاروایی شروع بدستور جاری رکھی۔


اس دوران انکاونٹر کے مقام اور اس کے متصل دیہات مورن اور کنگن علاقوں میں مشتعل نوجوانوں اور فورسیز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سیکورٹی فورسیز نے پتھراو کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ انکاونٹر کے بعد پلوامہ میں موبایل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے۔ انکاونٹر کے مقام پر سیکورٹی فورسیز نے ہلاک شدہ دو دہشت گردوں کی لاشیں اور دو رائفیلیں بھی برآمد کیں۔ آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی جاری تھی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 10:49 PM IST