ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کاکہ پورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن، سیکورٹی فورسیز کو ملی کامیابی

سیکورٹی فورسیزکی مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا اور غوثیہ وقف سکول کے علاوہ اردگرد بستی میں تلاشی کارروائی انجام دی، جس دوران سیکورٹی فورسیز نے اسکول سے ایک شل برآمد کیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کاکہ پورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن، سیکورٹی فورسیز کو ملی کامیابی
جموں وکشمیر: کاکہ پورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا آپریشن

کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے آج تلاشی کارروائی کے دوران ایک پرائیویٹ اسکول سے ایک شل برآمد کیا ہے۔ آج شام فوج کی 50RR اور سی آر پی ایف کے پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے لون محلہ کا اُس وقت محاصرہ میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی، جب یہاں کے مقامی باشندوں نے اسکول میں کُچھ دھماکہ خیز جیسی اشیا برآمد کیا۔


اس کے بعد فورسیزکی مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا اور غوثیہ وقف سکول کے علاوہ اردگرد بستی میں تلاشی کارروائی انجام دی، جس دوران سیکورٹی فورسیز نے اسکول سے ایک شل برآمد کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ Eliminate shell  جسے روشن گولہ بھی کہتے ہیں۔ فورسیز کی جانب سے برآمد کیا گیا شل کافی پرانہ تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسیز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شل کو ناکارہ بنادیا۔ اس دوران کُچھ شرپسند افراد نے فورسیز پر پتھراو بھی کیا، جنہیں سیکورٹی فورسیز نے منتشرکیا۔


اس سے قبل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر اننت ناگ کےمقام پر ایک اسکول میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا۔ تاہم آج مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسیز نے فوراً کارروائی کرکے اسکول سے پائے گئے شل کو ناکارہ بنایا اور اسکول میں ہونے والے حادثے کو ٹال دیا۔ تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درچ کرکےمزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں اسکولی عمارتوں میں شام کے اوقات میں آوارہ اشخاص کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 11:52 PM IST