ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں دہشت گردی پر کراری ضرب ، پہلی مرتبہ چار مہینے میں چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغناوں کو کیا گیا ڈھیر

تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغناوں کو ہندوستانی فوج نے صرف چار مہینے میں مار گرایا ہے ۔ اس میں لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین اور انصار غزوۃ الہند کے سرغنے شامل ہیں ۔

  • Share this:
کشمیر میں دہشت گردی پر کراری ضرب ، پہلی مرتبہ چار مہینے میں چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغناوں کو کیا گیا ڈھیر
تصویر : پی ٹی آئی ۔

جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج اور پولیس مسلسل دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے ۔ اتوار کو سری نگر کے ایک علاقہ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان بڑی مڈ بھیڑ ہوئی ، جس میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔ اس معاملہ کی سبھی جانکاری دیتے ہوئے آئی جی کشمیر زون کے وجے کمار نے کہا کہ میں سیکورٹی فورسیز کو مبارکباد دیتا ہوں ، کیونکہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چار دہشت گرد تنظیموں کے سرغناوں کو ہندوستانی فوج نے صرف چار مہینے میں مار گرایا ہے ۔ اس میں لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین اور انصار غزوۃ الہند کے سرغنے شامل ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ اب تک اس سال 106 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ ہمارا مقصد جموں و کشمیر میں امن کی بحالی ہے اور اس کیلئے سیکورٹی فورسیز مسلسل آپریشن چلا رہی ہیں اور چلاتی رہیں گی ۔



انہوں نے بتایا کہ کلگام میں ہفتہ ( 20 جون ) کو ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا تھا ۔ دو دہشت گرد ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔ اس میں ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے ۔ یہ آئی ای ڈی ایکسپرٹ بتایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو دہشت گرد مارے گئے ، ان کے پاس سے ایم 4 اور اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی ہے ۔

وجے کمار نے کہا کہ آج ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سری نگر میں کچھ دہشت گرد ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقہ کی گھیرا بندی کی ۔ ساتھ ہی علاقہ کے معزز لوگوں کو بلا کر دہشت گردوں سے خودسپردگی کرنے کی اپیل بھی کروائی گئی ۔ اس کے بعد بھی جب دہشت گرد نہیں مانے تو ہمارے جوانوں نے کارروائی شروع کی اور تین دہشت گردوں کو مار گرایا ۔


اتوار کو سری نگر انکاونٹر میں ڈھیر ہوئے تین دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ ایک کی شناخت کی جارہی ہے ۔ آئی جی وجے کمار نے کہا کہ سری نگر آپریشن میں سیکورٹی فورسیز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ ساتھ ہی علاقہ کے لوگوں کو بھی کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ، جس کیلئے میں ہندوستانی فوج کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
First published: Jun 21, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading