J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی، لشکر طیبہ کے ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش
Pulwama News : جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے ۔ پولیس کے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیاہے ۔
Pulwama News : جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے ۔ پولیس کے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیاہے ۔
Pulwama News : جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے ۔ پولیس کے ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیاہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے فوج کی 55 راشٹریہ رئفلز اور 182 بٹالیں سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ، جن کی شناخت امیر نذیر ہزار ولد نذیر احمد ہزار ساکنہ واگام پلوامہ ، سہیل احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ اور ناصر حسین ولد بشیر احمد گنی ساکنہ چنار باغ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
تینوں دہشت گرد عارف ہزار کے ساتھیوں کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47 کے 13 گولیوں کے راؤنڈ اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 47/2022 قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت پولس اسٹیشن پلوامہ میں درج کی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملی ٹینٹوں کے معاون کا پردہ فاش ہونے سے پلوامہ میں ہونے والی ممکنہ ملی ٹینٹ کارروائیوں کو انجام دینے سے قبل ہی روک دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی فورسیز نے پلوامہ کے چنار باغ اور مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران لشکر ملی ٹینٹ کے ان اوور گراونڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے پولیس ڈسٹرکٹ میں بھی سیکورٹی فورسیز نے مشترکہ کارروائی میں ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔