وزیراعظم کے آفس (پی ایم او) کا اعلیٰ عہدیدار بتا کر جموں کشمیر میں سیکورٹی میں نقب لگانے والے کرن بھائی پٹیل کو 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پٹیل کو زیڈ پلس سیکوریٹی، بلیٹ پروف ایس یو وی اور جموں کشمیر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں آفیشل رہائش ملی ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ پٹیل نے جموں کشمیر میں اعلیٰ عہدیدارو کےساتھ میٹینگیں کیں اور ایل او سی کے ساتھ ساتھ ہی کئی اہم مقامات کا دورہ بھی کیا۔
کرن پٹیل کو جموں کشمیر میں سیکورٹی عہدیداروں نے 3 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے خود کو مرکز میں ایک ’ایڈیشنل سکریٹری‘ بتایا اور دعویٰ کیا کہ اسے جنوبی کشمیر میں سیب کے باغیوں کے لیے خریداروں کی پہچان کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔ کون ہے کرن پٹیل؟
کرن پٹیل گجرات کا رہائشی ہے۔ ملزم کا ٹویٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔ اس کے ٹویٹر پروفائل کے مطابق، اس نے ورجینیا میں کامن ویلتھ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور آئی آئی ایم ترچی سے ایم بی اے کیا ہے۔ ملزم نے ٹوئٹر پر خود کو ایک مفکر، حکمت عملی ساز، تجزیہ کار اور مہم مینیجر بتایا ہے۔ ملزم نے جموں و کشمیر پولیس سے وی آئی پی ٹریٹمنٹ کرواتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی پوسٹ کیں، جو اُسے وزیراعظم کے دفتر (PMO) کا اہلکار مانتے تھے۔
سرکاری سہولیات کا لیا مزہ سرینگر کے نشاط پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق، کرن پٹیل وادی کشمیر کے کئی حصوں میں سرگرمیوں میں شامل تھا، اس نے سرکاری مہمان کے طور پر مزہ لیا، ایک نجی سیکورٹی عہدیدار (پی ایس او) اور ایک لگژری ہوٹل میں کمرہ بھی لیا۔ پٹیل کے خلاف 2 مارچ کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا تھا اور اسے اگلے دن گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایسے آیا پکڑ میں پٹیل جب 2 مارچ کو تیسری مرتبہ کشمیر آیا اور ایئرپورٹ پر اترا تو سی آئی ڈی عہدیداروں کو اس پر شک ہوا۔ کیونکہ عہدیداروں کو کسی وی آئی پی نقل و حرکت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ملزم کی گرفتاری اور ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد، عہدیداروں نے اس کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ برآمد کیے۔ پٹیل کے پاس سے 10 فرضی وزیٹنگ کارڈ بھی برآمد کیے گئے اور دو موبائل بھی ضبط کیے گئے۔
اس درمیان ،پٹیل کے وکیل ریہان گوہر نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کے ساتھ ایک اور شخص تھا۔ گوہر نے کہا کہ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 16اے کے تحت ان کا (کرن پٹیل کا) بیان درج کیا، لیکن ایک دیگر شخص کو رہا کردیا گیا۔ کرن پٹیل نے اپنے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔