ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں نامساعد حالات کا خود غرض عناصر اُٹھا رہے ہیں ناجائز فائدہ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں جنگلات بڑے پیمانے پر ختم ہوئے۔ جنگل اسمگلنگ میں اضافہ ہونے سے نہ صرف سرسبز درخت نایاب ہوگئے۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں نامساعد حالات کا خود غرض عناصر اُٹھا رہے ہیں ناجائز فائدہ
وادی کشمیر میں نامساعد حالات کا خود غرض عناصر اُٹھا رہے ہیں ناجائز فائدہ

پلوامہ: وادی کشمیر کی قُدرتی خوبصورتی میں یہاں کے سرسبز جنگلات کا کافی اہم رول مانا جاتا ہے، لیکن 30 سال قبل اُٹھی ملیٹنسی سے یہاں کے دوسرے شعبوں کی طرح ہی جنگلات پر بھی کافی بُرے اثرات مُرتب کئے ہیں۔ ملیٹنسی کی نامساعد حالات کے دوران جنوبی کشمیر کے جنگلات میں سرسبز درختوں کا بے تحاشہ کٹاو ہوا۔ اس عمل سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں جنگلات بڑے پیمانے پر ختم ہوئے۔ جنگل اسمگلنگ میں اضافہ ہونے سے نہ صرف سرسبز درخت نایاب ہوگئے۔ بلکہ جنگل آراضی بھی تیزی سے انسانی بستیوں اور میوہ باغات میں تبدیل ہوگئی، جس سے جنگلاتی آراضی تیزی سے سمٹنے لگی۔


سال 2011 میں جموں وکشمیر کے اُس وقت کے وزیر اعلی عمر عبدللہ نے جنگلات کو آباد کرنے کے لئے CAMPA نامی اسکیم لانچ کی گئی، جس کے تحت جنگلاتی آراضی پر تاربندی اور شجرکاری کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا۔ اگرچہ اسکیم سے یہاں کے جنگلات کو کُچھ حد تک تحفظ فراہم ہوا، لیکن وادی کشمیر میں کسی بھی نامساعد حالات کے دوران جنگل اسمگلر جنگلات کو نُقصان پہنچانے کے لئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔ 2013 اور 2016 برسوں میں وادی کشمیر حالات کشیدہ ہونے سے یہاں کے جنگلات میں جنگل اسمگلر پھر سرگرم ہوئے۔ رواں برس کورونا وائرس سے جہاں پوری دُنیا میں لوگ کافی پریشان تھے، وہاں ضلع پلوامہ کے سنگروانی اور اس کے ملحقہ جنگلات میں جنگل اسمگلروں نے ان حالات کا پھر ناجائزفائدہ اُٹھانے کی کوشش کی۔


تاہم ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سنگروانی اور اس کے ملحقہ جنگلات میں جنگلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی اور محکمہ جنگلات کو متحرک کرکے جنگلات کی حفاظت کو دوبارہ یقینی بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ سرسبز جنگلات کا بے تحاشہ خاتمہ ہونے سے وادی کشمیر میں قُدرتی وسائل کی بھی کمی ہورہی ہے، جس سے یہاں کے مختلف زرعی اور باغبانی پیداوار اورسیاحتی شعبے پر کافی بُرے اثرات مُرتب ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ وادی کشمیر میں جنگلات جیسے قومی سرمایہ کو بچانے میں عام لوگوں کا کلیدی رول نبھانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 10, 2020 01:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading