Encounter in Kashmir:وادی میں 24 گھنٹوں میں7دہشت گرد ڈھیر، پلوامہ اور کپواڑہ میں چلایا گیا انسداد دہشت گردی مہم
سیکیورٹی فورسز کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین پاکستانی دہشت گردوں سمیت سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو کولگام میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ مارے گئے سات دہشت گردوں میں سے چھ کا تعلق لشکر اور ایک کا جیش سے تھا۔
سیکیورٹی فورسز کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین پاکستانی دہشت گردوں سمیت سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو کولگام میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ مارے گئے سات دہشت گردوں میں سے چھ کا تعلق لشکر اور ایک کا جیش سے تھا۔
Encounter in Kashmir: وادی کشمیر میں رات گئے دو تصادم میں سیکورٹی فورسز نے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان میں کپواڑہ میں لشکر کے ایک پاکستانی سمیت دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اتوار کو یہاں دو پاکستانی دہشت گرد مارے گئے تھے۔ کپواڑہ میں چار دہشت گرد مارے گئے، وہیں پلوامہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
مارے گئے سات دہشت گردوں میں چھ لشکر اور ایک جیش کا سیکیورٹی فورسز کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین پاکستانی دہشت گردوں سمیت سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو کولگام میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ مارے گئے سات دہشت گردوں میں سے چھ کا تعلق لشکر اور ایک کا جیش سے تھا۔ رواں سال اب تک 32 پاکستانیوں سمیت 114 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
روپوش دہشت گردوں نے شروع کردی فائرنگ آئی جی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ کپواڑہ پولیس نے اتوار کو شوپیاں کے رہنے والے دہشت گرد شوکت احمد شیخ کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ تاچھ سے پتہ چلا کہ لولاب کے علاقے میں پاکستانی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ جب سیکیورٹی فورسز اس کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچی تو چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں دو پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا جوابی کارروائی میں دو پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ رات بھر محاصرہ کیا گیا اور پیر کو دوبارہ شروع ہوئے انکاونٹر میں پاکستانی دہشت گرد اور شوکت مارے گئے۔ سبھی دہشت گرد لشکر کے تھے۔ مارے گئے پاکستانی دہشت گردوں کی شناخت بابر خان، ال بخش اور آفتاب بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔