உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ  (File Photo)

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ (File Photo)

    Jammu and Kashmir: جموں پہنچنے کے بعد راج بھون میں سول سوسائٹی ، کاروباری اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کا پروگرام ہے ۔ اگلے دن چار اکتوبر کو وہ ماں ویشنو کے دربار میں ماتھا ٹیکنے کے بعد راجوری بس اسٹینڈ میں ریلی کو خطاب کریں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر پیر کی شام جموں پہنچیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ ترقیات کی کئی سوغاتیں دیں گے ۔ جموں پہنچنے کے بعد راج بھون میں سول سوسائٹی ، کاروباری اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کا پروگرام ہے ۔ اگلے دن چار اکتوبر کو وہ ماں ویشنو کے دربار میں ماتھا ٹیکنے کے بعد راجوری بس اسٹینڈ میں ریلی کو خطاب کریں گے ۔

      راجوری میں پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد وہ جموں کے کنونشن سینٹر میں بی جے پی کے منتخب لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ وہ شام کو ہی سری نگر کے لیے روانہ ہوں گے۔ 5 اکتوبر کو وہ بارہمولہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین


      سری نگر میں ہی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج کے کاموں کی پیش رفت جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی امن و امان اور دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود رہیں گے۔ شاہ کے ساتھ وزارت داخلہ اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار بھی ہوں گے۔ دورے کے دوران جموں و کشمیر میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھنے کی تجویز ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سریکلچر سے وابستہ کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سرکار مختلف اقدامات کر رہی ہے: منوج سنہا


      امت شاہ کے دورہ کو لے کر راجوری اور بارہمولہ میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دہلی سے سیکورٹی اہلکار دونوں ہی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ جموں میں موک ڈرل کرکے تیاریاں مکمل کی گئیں ۔

      امت شاہ پیر کو جموں و کشمیر کے دورے پر جموں پہنچیں گے، اس کو لے کر جموں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرحد سے شہر تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہ جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے سیدھے کنونشن سینٹر جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: