J&K News: شیخ محمد عبداللہ کا نام سرکاری اعزازات سے ہٹانا بی جے پی کی منصوبہ بند پالیسی کا حصہ: عمران نبی ڈار
شیخ محمد عبداللہ کا نام سرکاری اعزازات سے ہٹانا BJP کی منصوبہ بند پالیسی کا حصہ: عمران نبی
Jammu and Kashmir : نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی لیڈر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کا نام سرکاری اعزازات سے ہٹانا بی جے پی ، آر ایس ایس اور ان کی ہم خیال جماعتوں کی دقیانوسی سوچ ہے اور اس سے نہ صرف مرحوم لیڈر کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ پارٹی اس طرح کے حربوں سے واقف ہے ۔
کولگام: نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی لیڈر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کا نام سرکاری اعزازات سے ہٹانا بی جے پی ، آر ایس ایس اور ان کی ہم خیال جماعتوں کی دقیانوسی سوچ ہے اور اس سے نہ صرف مرحوم لیڈر کی شخصیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ پارٹی اس طرح کے حربوں سے واقف ہے ۔ نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے ریاست کے لوگوں کی بلا مذہب و ملت، رنگ و نسل خدمت کی اور جو بھی تاریخی کام انجام دئے گیے ہیں، ان میں مرحوم کا رول ہے ۔
نیشنل کانفرنس نے کشمیری پنڈتوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ وہ کشمیری پنڈتوں سے ملاقی ہوں اور ان کے مسائل سے جانکاری حاصل کریں تاہم انہیں اجازت نہیں دی گئی جبکہ بی جے پی کی پالسیوں سے لگتا ہے کہ وہ ایک اور ہجرت کو جنم دے رہے ہیں۔
پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے کشمیری پنڈتوں کے جاری احتجاج کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سرکاروں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی میں دوبارہ بسانے کا کام کیا ۔ تاہم بی جے پی کی غیر سنجیدہ اور ناقص پالسیوں سے اقلیتی فرقہ مشکلات سے دوچار ہے۔
انہوں نے حالیہ سرکاری حکم نامہ کو سرکار کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر کھیل، جنگلات اور این وائی سی اسکیموں کے تحت کام کر رہے نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ان کی پارٹی ایسے حکم ناموں کے اجرا کرنے کی مذمت کرتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔