ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ میں ایل او سی پر ہندوستان - پاکستان کے درمیان پھر گولہ باری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گریز کے بگٹورعلاقے میں تاربل گاؤں کے نزدیک بھارت کے درمت پوسٹ اور پاکستان کے لوسار پوسٹ سے جمعہ کی صبح تقریباً سوا گیارہ بجے گولہ باری شروع ہوئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2020 03:31 PM IST
  • Share this:
بانڈی پورہ میں ایل او سی پر ہندوستان - پاکستان کے درمیان پھر گولہ باری
بانڈی پورہ میں ایل او سی پر ہندوستان - پاکستان کے درمیان پھر گولہ باری

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے بگٹور علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گریز کے بگٹورعلاقے میں تاربل گاؤں کے نزدیک بھارت کے درمت پوسٹ اور پاکستان کے لوسار پوسٹ سے جمعہ کی صبح تقریباً سوا گیارہ بجے گولہ باری شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رواں کے دوران طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔



پولیس اور فوج نے اسی علاقے میں 14 ستمبر کو جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔قبل ازیں اسی علاقے سے دو جنگجوؤں کی لاشیں، جو ایک دریا میں ڈوب گئی تھیں، برآمد کی گئی تھیں۔ قابل ذکر ہے جموں وکشمیر میں سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے آغاز سے دنیا بھر میں پھیلنے والے وبا کے باوجود بھی طرفین آئے روز ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر سرحدی لوگوں کی زندگیوں کو مزید اجیرن بنا رہے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 18, 2020 03:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading