ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پونچھ میں پاکستان کی دراندازی، ایل او سی پر گولہ باری کرکے ہندوستانی چوکیوں کو بنایا نشانہ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان ور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 27, 2020 03:11 PM IST
  • Share this:
پونچھ میں پاکستان کی دراندازی، ایل او سی پر گولہ باری کرکے ہندوستانی چوکیوں کو بنایا نشانہ
پونچھ میں پاکستان کی دراندازی، ایل او سی پر گولہ باری کرکے ہندوستانی چوکیوں کو بنایا نشانہ

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب ساڑھے دس بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ پونچھ میں ایل او سی پر اتوار کو بھی طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔



قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے اوائل سے پھوٹنے والے کورونا وبا کے باوجود بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک سرحد پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے کے ازئد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 27, 2020 03:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading