ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سرحد پر پھر ٹوٹی خاموشی، نوگام سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر گولہ باری

پاکستانی فائرنگ سے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا جبکہ گولہ باری میں دو سرحدوں پر تعینات دو فوجی جوان شیدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سرحد پر پھر ٹوٹی خاموشی، نوگام سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر گولہ باری
سرحدوں پر پھر ٹوٹی خاموشی، نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر گولہ باری

دنوگام: جموں وکشمیر میں ہندوپاک فوجیوں کے مابین کپواڑہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھرگولہ باری ہوئی ہے، جس میں دونوں طرف سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا۔ پاکستانی فائرنگ سے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا جبکہ گولہ باری میں دو سرحدوں پر تعینات دو فوجی جوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہید ہوئے جوان کی پہچان بہپندر سنگھ کے بطور ہوئی جبکہ زخمی دو فوجی جوان کی پہچان سپاہی شہجال اور لاس نائک وینکٹیش کے بطور ہوئی۔


دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے آج دوپہر اچانک نوگام سیکٹر میں اس پار مختلف پوسٹ پرگولہ باری کی۔ شروعات کی اور ہندوستانی فوج کی پکٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں کنٹرول لائن پرکشیدگی پیدا ہوگئی، چنانچہ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا ہندوستانی فوج بھی دندان شکن جواب دی رہی ہے۔


پاکستانی فائرنگ سے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا جبکہ گولہ باری میں دو سرحدوں پر تعینات دو فوجی جوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پاکستانی فائرنگ سے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا جبکہ گولہ باری میں دو سرحدوں پر تعینات دو فوجی جوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔


واضح رہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ اتنا ہی کئی بار آج تک آبادی والے علاقوں میں میں گولے گرے ہیں، جس کی وجہ سے آج تک درجنوں عام شہریوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ وہی دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے اس پار دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن سرحدوں کی حفاظت کیلئے دن رات ہندوستانی فوج پاکستان کو  منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور انہیں اپنے منصوبوں میں کامیاب ہونے نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ بنی ہوئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 05, 2020 11:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading