گجراتی ٹھگ کی سکیورٹی معاملے میں ملوث افسران کو معطل کرنے کا شیوسینا نے کیا مطالبہ، سکیورٹی نظام پر ٹھائے سوال
سہانی نے کہا کہ اس ٹھگ نے پورے سکیورٹی سسٹم کو بے وقوف بنا کر کئی حساس مقامات کی ریکی کی اور اسے پوری سرکاری سکیورٹی مہیا رہی۔ انہوں نے کہا، اس معاملے میں ملوث افسران کو جلد معطل کرنے کی مانگ کی ہے۔
سہانی نے کہا کہ اس ٹھگ نے پورے سکیورٹی سسٹم کو بے وقوف بنا کر کئی حساس مقامات کی ریکی کی اور اسے پوری سرکاری سکیورٹی مہیا رہی۔ انہوں نے کہا، اس معاملے میں ملوث افسران کو جلد معطل کرنے کی مانگ کی ہے۔
شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر نے ایک گجراتی ٹھگ کی طرف سے سرینگر میں سکیورٹی ایجنسیوں کو دھوکہ دے کر سکیورٹی سہولیات حاصل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث افسران کو جلد معطل کرنے کی مانگ کی ہے۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے اس واقعے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پورے سکیورٹی نظام پر سوالات کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف یو ٹی سرکار تین سو ساٹھ ڈگری سکیورٹی بندوبست کا دعوعیٰ کر رہی ہے۔
وہیں ایسے ٹھگ ان دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرتے ہیں۔ سہانی نے کہا کہ اس ٹھگ نے پورے سکیورٹی سسٹم کو بے وقوف بنا کر کئی حساس مقامات کی ریکی کی اور اسے پوری سرکاری سکیورٹی مہیا رہی۔ انہوں نے کرن پٹیل نامی اس ٹھگ کی طرف سے رچائے گئے اس ڈرامے کی پوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس واقع میں ملوث افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی کی مانگ کی۔ انہوں نے اسبات پر حیرانگی کااظہار کیا کہ جموں و کشمیر پولیس نے تیرہ روز تک اس گجراتی ٹھگ کی گرفتاری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کو سرینگر میں انڈیا یو اے ای انویسٹمینٹ سمٹ کا انعقاد
انہوں نے ان افسران کو فوری طور برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے کچھ پتہ کئے بغیر اس ٹھگ کو تمام سہولیات فراہم کیں۔ منیش سہانی نے اس معاملے پر ایل جی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار ہفتے تک اس ٹھگ نے جموں و کشمیر پولیس کو بییوقوف بناکر پورے سکیورٹی کور میں ایل او سی سمیت کئی حساس مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے یہ سوال کئے کہ اسنے اس شخص کے بارے میں کچھ جانے بغر اسے کیسے وی آئی پی ٹریٹمینٹ دے کر سکیورٹی کور میں وادی میں گھومنے میں مدد کی۔
(رپورٹ: رمیش امباردار)
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔