உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: اودھمپور دھماکوں کے خلاف شیوسینا کا احتجاج، مرکزی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    جموں و کشمیر: اودھمپور دھماکوں کے خلاف شیوسینا کا احتجاج، مرکزی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    جموں و کشمیر: اودھمپور دھماکوں کے خلاف شیوسینا کا احتجاج، مرکزی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    Jammu and Kashmir : اودھمپور میں ہوئے دو بم دھماکوں کے بعد شیو سینا جموں و کشمیر نے سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ایسی حرکتوں سے فوری طور باز آجائیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Udhampur | Jammu
    • Share this:
      رمیش امباردار

      جموں : اودھمپور میں ہوئے دو بم دھماکوں کے بعد شیو سینا جموں و کشمیر نے سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ایسی حرکتوں سے فوری طور باز آجائیں۔ تنظیم نے جموں میں ان دھماکوں کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو ایک ہی مرتبہ میں سبق سکھا کر دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی کی قیادت میں شیو سینا کے کارکنوں نے جموں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران دہشت گردی کا پُتلہ جلایا۔

      ان کارکنوں نے مانگ کی کہ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اودھمپور میں کئے گئے بم دھماکے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں اور پاکستان جموں کے پر امن ماحول کو خراب کرنا چاہتا ہے ۔ منیش سہانی نے مرکزی سرکار سے سوال کیا کہ کب تک جموں وکشمیر کے لوگ پاکستان کی ناپاک حرکتوں کو برداشت کرتے رہیں گے۔

      انہوں نے کہا کہ کشمیر وادی میں اقلیتی فرقے کے لوگوں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اب جموں میں بھی حالات بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جموں خطے میں اپنے پاوں پسارنے کی کوشش میں ہیں اور راجوری ، پونچھ میں ایل او سی کے قریب علاقوں کے ساتھ ساتھ اودھمپور میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی بڑھ رہی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جموں خطے میں اسٹکی بم استعمال کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ نوراتر کے دوران دہشت گرد جموں خطے میں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لاسکتے ہیں ، لہذا سرکار کو وقت رہتے ایسے عناصر کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کرنی چاہئے۔

      شیو سینا کے کارکنوں نے فوری طور پاکستان کو سبق سکھانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کی دکان چلانے والے پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: