ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیاں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

جنوبی ضلع شوپیاں کے وانگام میں ہفتے کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیاں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر: شوپیاں میں تصادم، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے جنوبی ضلع شوپیاں (Shopian) کے وانگام میں ہفتے کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس  (Jammu Kashmir Police) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے وانگام میں ہونے والے مسلح تصادم میں ایک عدم شناخت مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔


اس سے پہلے جمعرات کو پولیس نے کشمیر کے لاوے پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کے دو کارکنان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ حملے میں دو اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا، ’یہ ایک درد ناک حادثہ تھا۔ سری نگر اورباندی پورہ پولیس نے پوری رات کام کیا اور حملے میں شامل دو لوگوں کو گرفتار کیا’۔





سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے وانگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑگیا، جس میں ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 27, 2021 09:37 PM IST