உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: شوپیاں تصادم: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

    شوپیاں تصادم: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

    شوپیاں تصادم: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

    جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ پولیس ایک ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں کے درگڈ علاقے میں تصادم آرائی کے دوران دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن ابھی جاری ہی ہے۔
      قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے چیر باغ درگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔




      انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: