ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بڈگام میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک دکانیں اور تجارتی ادارے رہیں گے بند

وادی کشمیر میں ہر روز کورونا وائرس کے نہ صرف مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں ، بلکہ ان کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھ ہی رہی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بڈگام میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک دکانیں اور تجارتی ادارے رہیں گے بند
جموں و کشمیر : بڈگام میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک دکانیں اور تجارتی ادارے رہیں گے بند

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں روز بہ روز کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نےحکم نامہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہےکہ 16جولائی سے 20 جولائی تک ضلع کے مختلف مقامات پر تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہیں گے ۔ حکم نامہ میں جن مقامات کا ذکر کیا گیا ہے ، ان میں بڈگام ٹاون ، ماگام ، چاڈورہ ، بی کے پورہ ، بمنہ ، چرارشریف ، نارہ بل ، بیروہ ، چھترگام ، ناگام ، خانصاحب وغیرہ شامل ہیں ۔ ان مقامات پر نجی ٹرانسپورٹ جن میں سومو اور تویرا گاڑیوں و آٹو رکشہ کو بھی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ صرف انتظامیہ کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ساتھ ہی ان مقامات پر سیکشن 34 ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005  کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہوگا ۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  بڈگام نے ایس ایس پی بڈگام و سرینگر، متعلقہ ایس ڈی ایم ، تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں ، ایکزیکٹو مجسٹریٹ ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مطلع کیا کہ وہ ان مقامات پر سختی سے پابندیاں نافذ کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔ ان مقامات پر 16جولائی سے 20 جولائی تک سختی سے پابندیاں عائد رہیں گی ۔


غور طلب بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں ہر روز کورونا وائرس کے نہ صرف مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں ، بلکہ ان کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھ ہی رہی ہے ۔ ادھر کورنا وائرس سے ہورہی اموات کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے لگاتار وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے ، جس میں ضلع بڈگام کی بھی ایک خاصی تعداد ہے ۔


ماہرین پہلے کورنا وائرس سے متعلق یہ کہتے تھے کہ  پچاس ساٹھ سال کی عمر سے زیادہ کے لوگوں اور چھوٹے بچوں میں یہ وائرس پھیلتا ہے ، نوجوانوں میں بہت کم اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں ، لیکن یہاں اب اس کے برعکس نظر آتا ہے ۔ یہاں پچھلے کئی ہفتوں سے نوجوانوں کی موت ہی واقع ہوئی ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ  کورونا وائرس کے سامنے عمر کا کوئی معیار نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 16, 2020 12:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading