உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    موسمی خرابی کے بعد کشمیر میں Amarnath Yatra کو کیا گیا عارضی طور پر معطل

    Amarnath Yatra 2022: مسلس بارش Heavy Rain Fall کی وجہ سے امرناتھ یاتریوں Amarnath Yatra 2022 کو بیس کیمپوں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی۔ حالانکہ جموں سے آج ایک اور جتھا بال تل اور پہلگام کےلیے صبح ہی روانہ ہوا ہے۔لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے کشمیر کے پہلگام اور بال تل راستوں سے یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: رواں برس 30 جون سے کشمیر میں جاری شری امرناتھ جی یاترا کو موسم کی خرابی Weather Alert کی وجہ سے آج معطل کیا گیا جبکہ آج امرناتھ کی مقدس گپھا میں درشن کےلیے نا ہی پہلگام کے نن ون یاترا بیس کیمپ سے اور نہ بال تل سے یاتریوں کے کسی بھی جتھے کو روانہ نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام فی الحال یاتریوں کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کشمیر میں آج صبح سے ہی تیز بارشوں Rain کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بعض مقامات پر فلیش فلڈس بھی آ گۓ ہیں۔ مسلس بارش Heavy Rain Fall کی وجہ سے امرناتھ یاتریوں Amarnath Yatra 2022 کو بیس کیمپوں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی۔ حالانکہ جموں سے آج ایک اور جتھا بال تل اور پہلگام کےلیے صبح ہی روانہ ہوا ہے۔لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے کشمیر کے پہلگام اور بال تل راستوں سے یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق جوں ہی موسم میں بہتری آۓ گی تو یاترا کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے یاتریوں کی حفاظت کےلیے مختلف پڑھاؤں پر یاتریوں کو روک دیا ہے جبکہ سادھو پڑھاو پر یاتریوں کی نقل و حرکت کو روکنے کےلیے مکمل طور پر ایک ہالٹنگ پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔

    Kanpur Violenceکیس میں پولیس کو بڑی کامیابی، ایک ماہ سے مفرور کراؤڈ فنڈنگ ​​کا ملزم گرفتار
    ادھر محکمہ موسمیات نے کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے اور لوگوں و یاتریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈس کی بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے حساس مقامات سے لوگوں کو منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

    گھاٹ کوپر میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ، موقع پر پہنچیں فائر بریگیئڈ

    واضح رہے کہ پہلگام کے نن ون بیس کیمپ میں اس وقت 3 ہزار سے زائد یاتری قیام پزیر ہیں۔ جبکہ ابھی تک امرناتھ کی مقدس گپھا میں 65 ہزار سے زائد یاتریوں نے مقدس شیو لمگم کے درشن کئے ہیں۔ یاتریوں نے اس دوران سیکورٹی سمیت تمام دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ موسمی خرابی یا آفات سماوی کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں کی تعیناتی پورے ہمالیائی ٹریک پر عمل میں لائ گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پولیس اور دیگر فورسز پر مشتمل کیوک ریسپانس ٹیموں کی تعیناتی بھی یاترا ٹریک کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں کی گئی ہے، تاکہ ضرورت کے وقت یاتریوں بکو ان ٹیموں بلے ذریعے سے بروقت مدد اور امداد فراہم کی جا سکے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: