ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے دوران یاتریوں کی زیادہ آمد کی توقع، ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے ٹرانزٹ کیمپوں کا لیا جائزہ

م‍‍‍‍‍‍‍ذہبی اعتبار سے اہم ترین شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے انتظامات کے سلسلے میں اگرچہ تیاریوں کا بڑے پیمانے پر آغاز ہو چکا ہے۔ وہیں ایل جی انتظامیہ اس سال کی یاترا کو پرامن و خوشنما ماحول میں انعقاد کرانے کےلئے ہنگامی و غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

  • Share this:
شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے دوران یاتریوں کی زیادہ آمد کی توقع، ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے ٹرانزٹ کیمپوں کا لیا جائزہ
اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری برائے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر ، نتیشور کمار نے جنوبی کشمیر کے یاترا ٹرانزٹ کیمپز کا معائنہ کیا

جموں کشمیر:- م‍‍‍‍‍‍‍ذہبی اعتبار سے اہم ترین شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے انتظامات کے سلسلے میں اگرچہ تیاریوں کا بڑے پیمانے پر آغاز ہو چکا ہے۔ وہیں ایل جی انتظامیہ اس سال کی یاترا کو پرامن و خوشنما ماحول میں انعقاد کرانے کےلئے ہنگامی و غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری برائے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر ، نتیشور کمار نے جنوبی کشمیر کے یاترا ٹرانزٹ کیمپز کا معائنہ کیا ور وہاں پر یاتریوں کی رہائش کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا عملی طور پر جائزہ لیا۔ ایف سی آئی گوڈاون میر بازار اور اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں قائم ہونے والے ان یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کو اعلیٰ و جدید سہولیات سے لیس کرانے کے لئے نتیشور کمار نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ میر بازار اور قاضی گنڈ میں قائم یاترا ٹرانزٹ کیمپ کشمیر میں داخلے کے بعد یاتریوں کےلئے پہلے ٹرانزٹ کیمپ ہونگے جہاں پر یاتریوں کو ضرورت کے مطابق ٹھہرایا جائے گا۔

جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر ، پی کے پولے اور ایڈیشنل سی ای او امر ناتھ شرائن بورڈ بھی تھے۔ جبکہ ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کے حوالے سے کمار کو مفصل جانکاری فراہم کی۔ جبکہ کمار نے وہاں شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے لئے کئے جارہے انتظامات کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پرنسپل سکریٹری کو راہداری کیمپوں میں دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا اس کے علاوہ یاتریوں کے قیام کے دوران بہتر طریقے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔ کمار نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ، متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یاتریوں کے قیام اور سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے مقررہ وقت پر سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔


انہوں نے مطلوبہ تعداد میں اچھے معیار کے بیت الخلاء لگانے کی بھی ہدایت کی۔ جبکہ کیمپوں سے پانی کی نکاسی کے لۓ عمدہ نالیوں کے ذریعے موجود پکے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بعد میں ، کمار نے صنعتی کمپلیکس ویسو قاضی گنڈ کا بھی دورہ کیا اور اس کے کام کا مختصر طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، ایس پی کولگام ، ایس ای ہائیڈرولک اینڈ پی ڈی ڈی ، ایس ڈی ایم ڈورو ، ایکزین آر اینڈ بی ، اننت ناگ اور کولگام کے چیف میڈیکل افسران اور دیگر متعلقہ سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 04, 2021 09:38 PM IST