اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امرناتھ جی یاترا پر آنے والے زائرین کے لئے اچھی خبر شرائن بورڈ کی طرف سے کئی مقامات پر یاتری نواس کئے جائیں گے تعمیر

    ملک کے مختلف حصوں سے آئندہ برسوں کے دوران شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ امرناتھ شرائن بورڈ جموں اور سری نگر کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

    ملک کے مختلف حصوں سے آئندہ برسوں کے دوران شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ امرناتھ شرائن بورڈ جموں اور سری نگر کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

    ملک کے مختلف حصوں سے آئندہ برسوں کے دوران شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ امرناتھ شرائن بورڈ جموں اور سری نگر کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

    • Share this:
    سری نگر: ملک کے مختلف حصوں سے آئندہ برسوں کے دوران شری امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ امرناتھ شرائن بورڈ جموں اور سری نگر کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی طرف سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی طرف سے ہمالیائی پہاڑی سلسلے میں واقع مقدس گھپا کی سالانہ یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کے لیے سرینگر کے مضافات میں پانتھہ چوک کے مقام پر یاتری نواس قائم کرنے کی شروعات ہوچکی ہے۔

    جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اس یاتری نواس اور شرائن بورڈ کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ یاتری نواس پچیس کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں تین ہزار زائرین کے رہنے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ اس کے علاوہ اس مقام پر آنے والے یاتریوں کو یاترا سے متعلق تمام جانکاری فراہم کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کو اگلے ڈھیر برس کے دوران مکمل کیاجائے گا۔پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایل جی منوج سنہا،جو شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہاکہ بورڈ کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کے لیے تمام تر سہولیات بہم رکھنے کےلئے ایک وسیع پروجیکٹ پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے بورڈ مزید ایسے ہی اقدام کرنے پر غور کر رہا ہے، جن کی رو سے زائرین کی یاترا ایک خوش گوار یادگار بن سکے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ یوٹی میں مختلف مقامات پر مزید یاتری نواس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس ضمن میں جموں میں ایک وسیع وعریض یاتری نواس اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کا دفتر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر رامبن ضلع میں چندر کوٹ کے مقام پر بھی ایک یاتری نواس تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں 3200 یاتریوں کے قیام کرنے کی گنجائش ہوگی۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امید ظاہر کی کہ زائرین کے لئے اس طرح کی سہولیات قائم کرنے سے مستقبل میں سالانہ امرناتھ یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل قریب میں 10 لاکھ سے زائد یاتری مقدس گھپا میں شیو لنگم کے درشن کرنے کے لئے آئیں گے، جس سے جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں تجارت بڑھے گی اور یہاں کی مالی حالت میں مزید سدھار ہوپائے گا۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نتیشور کمار نے اس موقع پر بتایا کہ بورڈ کی طرف سے اٹھایا گیا، یہ قدم تاریخی ہے کیونکہ یاترا کے لئے ایسی سہولیتیں میسر رکھنے کا مطالبہ لمبے عرصے سے کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس کووڈ وباء کی وجہ سے سالانہ یاترا منسوخ کئے جانے کے پیش نظر بورڈ کی طرف سے مقدس گھپا سے براہ راست مناظر عقیدت مندوں تک پہنچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک پورٹل قائم کیا گیا جو جیو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقدس گھپا کے مناظر براہ راست نشر کر رہا ہے، جس کے طفیل اور دنیا اور ملک کے دیگر حصوں کے عقیدت مند 24 گھنٹے بلا خلل مقدس گھپا میں برفانی بابا کے درشن کررہے ہیں۔ چھڑی مبارک کے نگران مہنت دپندر گیری نے اس موقع پر بتایا کہ یاتری نواس قائم کرنے سے سالانہ امرناتھ یاترا پر ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کو کافی سہولت دستیاب رہے گی۔ یاتری نواس کراسنگ بنیاد رکھنے سے قبل ایل جی منوج سنہا نے عقیدت مندوں کے لیے شری امرناتھ ایشورم کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی رلیز کیا۔اس ویڈیو میں بھگوان شیو اور ماتا پاروتی کی طرف سے مقدس سفر کرنے کے دوران استعمال کئے گئے راستے اور اس راستے میں آنے والے مقدس مقامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ان مقدس مقامات میں پہلگام،چندن واڑی، شیش ناگ، پنج ترنی اور مقدس گھپا قابل ذکر ہےواضح رہے کہ اس سال سالانہ امرناتھ یاترا کویڈ وباء کی وجہ سے لگاتار دوسرے برس منسوخ کی گئی کویڈ وباء کے پیش نظر رواں برس شری امرناتھ شرائن بورڈ نے سالانہ یاترا کو علامتی طور پر منعقد کروانے کا فیصلہ لیا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: