உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بڈگام کے کاوسہ میں سیکورٹی فورسیز کا محاصرہ اور تلاشی کارروائی

    جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کےکاوسہ نارہ بل میں گزشتہ پیر سے محاصرہ اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روزیعنی پیر کو دوپہر کے بعد اس وقت کاوسہ نارہ بل میں گولیاں چلیں، جب یہاں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع سیکورٹی فورسزکو ملی۔

    جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کےکاوسہ نارہ بل میں گزشتہ پیر سے محاصرہ اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روزیعنی پیر کو دوپہر کے بعد اس وقت کاوسہ نارہ بل میں گولیاں چلیں، جب یہاں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع سیکورٹی فورسزکو ملی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بڈگام: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کاوسہ نارہ بل میں گزشتہ پیر سے محاصرہ اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز یعنی پیر کو دوپہر کے بعد اس وقت کاوسہ نارہ بل میں گولیاں چلیں، جب یہاں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع سیکورٹی فورسزکو ملی۔ سیکورٹی فورسز جن میں ٹو آرآر، جموں وکشمیر پولیس اورسی آرپی ایف نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کا محاصرہ کیا اورسرچ آپریشن شروع کیا تھا، جس دوران ایک مختصر وقفہ تک فائرنگ بھی ہوئی۔

    ذرائع سے نیوز 18 اردوکو پتہ چلاکہ پیرکے روز ہوئی فائرنگ میں ایک دہشت گرد کوگولی لگی۔ گولی لگنے کے بعد دہشت گرد نے نالہ سوکھ ناگ میں چھلانگ لگائی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کاتعاقب کیا، لیکن نالہ سکھ ناگ میں رات دیگرتک کوئی سراغ نہیں ملا۔ رات کی تاریکی کے دوران سیکورٹی فورسزنے لائٹ سسٹم بھی نصب کیا اوررات بھربڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جارہی رکھی۔ آج صبح ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے دوبارہ نالہ سکھ ناگ میں دہشت گرد کی تلاشی کارروائی شروع کی۔ دہشت گرد کی لاش کو تلاش کرنےکے لئے بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں اور مقامی کشتی چلانے والوں کی بھی مدد حاصل کی گئی۔

    جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کاوسہ نارہ بل میں گزشتہ پیر سے محاصرہ اورسرچ آپریشن جاری ہے۔
    جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کاوسہ نارہ بل میں گزشتہ پیر سے محاصرہ اورسرچ آپریشن جاری ہے۔


    یہ بات قابل غور ہے کہ نالہ سکھ ناگ کافی گہرانالہ ہے۔ گہرائی کی وجہ سے سیکورٹی فورسزکے لئے دہشت گرد کی لاش کو تلاش کرنا ایک بڑاچلینج بن گیا ہے۔ نالہ کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ دہشت گرد کی لاش کو تلاش کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ کاوسہ نارہ بل کی طرف آنے جانے والے تمام راستے سیل کئے ہوئے ہیں۔ جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب  گزشتہ روزکاوسہ میں مختلف رہائشی مکانوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ گزشتہ روزہی کاوسہ میں دیر رات مشتعل ہجوم نے سیکورٹی فورسزپر پتھراؤ بھی کیا۔ مشتعل ہجوم کو منتشرکرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آنسوگیس کے گولے داغے۔ دوسری جانب  وادی کشمیر میں دہشت گردانہ مخالف کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے کافی تیزی لائی ہے۔ چند روز پہلے شمالی کشمیر کے پٹن کے یدی پورہ میں بھی انکاؤنٹر ہوا، جس میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: