جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے : ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے : ایل جی منوج سنہا

جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے : ایل جی منوج سنہا

Jammu and Kashmir News: منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 14.64 فی صد کی اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس آمدن میں 31 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : جموں و کشمیر میں گزشتہ تین سے چار برسوں کے دوران ترقی کی رفتار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ یہ کہنا ہے جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا۔ جموں میں موجودہ برس کے سالانہ بجٹ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ دس مہینوں کے دوران  جموں و کشمیر میں 1547.87 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے اور جموں و کشمیر میں گزشتہ تین برس کے دوران پانچ سو اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں۔

    منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 14.64 فی صد کی اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس آمدن میں 31 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ برس ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی فلاحی اسکیموں کی بہتر عمل آوری میں جموں و کشمیر ان ریاستوں کی فہرست میں اچھے مقام پر ہے جنہوں نے ان سکیموں کی عمل آوری بہتر ڈھنگ سے انجام دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اب کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اس برس لگ بھگ پچاس لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈیجٹل انقلاب لایا گیا ہے اور چار سو پنتالیس سرکاری خدمات آن لائن میسر رکھی گئی ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ ریاستوں اور یو ٹیز میں جموں و کشمیر پہلا یو ٹی ہے، جس کے پاس ضلع سطح پر عوامی خدمات کی فراہمی کا اندازہ لگانے کے لئے ضلعی گُڈ گورننس انڈیکس موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں سے سری نگر، 1000 فٹ اونچے برج سے 100 کی رفتار سے دوڑے گی وندے بھارت ایکسپریس، بس کچھ


    یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر-ہیرانگر آئی بی پر سنیال پولیس چوکی کے پاس آئی ای ڈی دھماکہ،پولیس اہلکار زخمی



    منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری میں بھی معمولی کمی آئی ہے اور پچیس ہزار چار سو پچاس اسامیاں بھی پُر کی گئی ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: