اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں کشمیر: راجوری میں تعمیرِ سڑک کے دوران چھ گرینیڈ اور گولہ بارود برآمد، کیا ہے حقیقت؟

    پولیس کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد مواد کو ضبط کر لیا گیا۔

    پولیس کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد مواد کو ضبط کر لیا گیا۔

    سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) ظفر راتھر نے کہا کہ دبے ہوئے دستی بم اور گولہ بارود زنگ آلود حالت میں ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ اشیاء وہاں بہت پہلے سے رکھی گئی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں اتوار کے روز ایک سڑک کی تعمیر کے دوران چھ ہینڈ گرنیڈ اور عام مقصد کی مشین گن کے 127 راؤنڈ برآمد ہوئے۔ راجوری کے مقامی حکام نے بتایا کہ دستی بم اور گولہ بارود تحصیل منجاکوٹ کے دور افتادہ گاؤں نیلی میں ایک لنک روڈ کی تعمیر میں مصروف کارکنوں کے ذریعے دفن کیے گئے تھے۔

      سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) ظفر راتھر نے کہا کہ دبے ہوئے دستی بم اور گولہ بارود زنگ آلود حالت میں ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ اشیاء وہاں بہت پہلے سے رکھی گئی تھیں۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے پولیس کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد مواد کو ضبط کر لیا گیا۔

      دہشت گردوں کے خلاف این بی ڈبلیو جاری:

      این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں نے کشتواڑ کے 13 دہشت گردوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیے ہیں۔ یہ سبھی دہشت گرد کشتواڑ ضلع کے رہنےوالے یہں، لیکن پی او کے کے میں بسے ہوئے ہیں۔ ان پر ریاست میں بدامنی پھیلانےکا الزام ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ان دہشت گردوں میں شاہنواز کنٹھ عرف منا عرف عمیر رہائشی ہلر کشتواڑ، نعیم احمد عرف عامر عرف غازی رہائشی جامعہ مسجد کشتواڑ، محمد اقبال عرف بلال رہائشی کیچلو مارکیٹ کشتواڑ، شاہواز عرف نعیم رہائشی چیرول پڈیہارنہ شامل ہے۔

      اس کے علاوہ جاوید حسین گری عرف مزمل رہائشی کنڈلی پوچھال، بشیر احمد مغل رہائشی جگنا کیشوان، غازی الدین رہائشی جگنا کیشوان، ستار دین عرف رجب عرف سیف اللہ رہائشی جگنا کیشوان، امتیاز احمد عرف داود رہائشی باندرنا کشتواڑ کا نام بھی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: