جموں و کشمیر: سرینگر کے مختلف مقامات پر واقع سیکورٹی بنکروں کو بنایا جارہا ہے جازب نظر، جانئے کیوں
جموں و کشمیر: سرینگر کے مختلف مقامات پر واقع سیکورٹی بنکروں کو بنایا جارہا ہے جازب نظر، جانئے کیوں
Jammu and Kashmir News: سرینگر شہر کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت اب شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر واقع سیکورٹی بنکروں کو بھی جازب نظر بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ان مقامات پر اسمارٹ بنکر تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس پر لگ بھگ 45 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔
سرینگر: سرینگر شہر کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت اب شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر واقع سیکورٹی بنکروں کو بھی جازب نظر بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ان مقامات پر اسمارٹ بنکر تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس پر لگ بھگ 45 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ اگلے ماہ سرینگر میں منعقد ہونے والی جی 20 ممالک کی میٹنگ میں عالمی لیڈروں کے وارد کشمیر ہونے کے سلسلے میں بھی یہ حفاظتی بنکر کافی اہم مانے جارہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں جی 20 ممالک کی مئی میں ہونے والی عالمی سطح کی میٹنگ کے سلسلے میں پہلے ہی پورے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور حالات کو معمول پر رکھنے کے لئے تمام سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔ اسی سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر قائم سیکورٹی بنکروں کو جدید طور پر تعمیر کرنے کے لئے اسمارٹ بنکروں کی تعمیر کے احکامات صاددر کئے گئے ہیں۔
جہاں یہ اسمارٹ بنکر پہلے سے قائم بنکروں کی جگہ لیں گے تو وہیں شہر میں کئی اور نئے بنکرز بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ حفاظتی صورتحال میں مزید چوکسی لائی جائے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان بنکروں کی تعمیر کا کام بیس روز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ آنے والے جی 20 اجلاس سے پہلے پورے شہر میں سیکورٹی کے انتظامات مستحکم ہوں ۔
ان اسمارٹ بنکروں کی تعمیر سرینگر اسمارٹ سٹی مشن کے تحت کی جارہی ہے اور یہ بنکر عالمی لیڈروں کے دورہ سرینگر کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعمیر کئے جارہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔