ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: عوام کوملاسال نوکاتحفہ،ایس ایم ایس،تعلیمی اداروں اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال

جموں وکشمیرمیں، منگل کو آدھی رات سے تمام علاقوں میں ایس ایم ایس خدمات کو بحال کردیاگیاہے۔اس کے ساتھ ہی اسکولوں ، کالجوں اور اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: عوام کوملاسال نوکاتحفہ،ایس ایم ایس،تعلیمی اداروں اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال
جموں وکشمیر :عوام کوسال نوکا تحفہ، ایس ایم ایس خدمات بحال

جموں وکشمیرمیں، منگل کو آدھی رات سے تمام علاقوں میں ایس ایم ایس خدمات کو بحال کردیاگیاہے۔اس کے ساتھ ہی اسکولوں ، کالجوں اور اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ 5 اگست کو، وادی میں لینڈ لائن ، انٹرنیٹ اورمختصر میسج سروس یعنی ایس ایم ایس خدمات کوآرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی بند کردیاگیاتھا۔تاہم،جیسے ہی حالات معمول پرآ گئے، کچھ علاقوں میں آہیستہ آہیستہ پابندیاں ختم کردی گئیں۔ اب نئے سال پرایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروس بھی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔




جموں وکشمیر کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے صحافیوں کو بتایا کہ 31 دسمبر کی آدھی رات سے تمام سرکاری اسپتالوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے اور تمام موبائل فون پرمکمل طورپرایس ایم ایس سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم نئے سال کے استقبال کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ کنسل نے بتایا کہ جلد ہی سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی براڈ بینڈ خدمات شروع کردی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی ، مقامی انتظامیہ کا یہ فیصلہ ہوگا کہ وہ قید رہنماؤں کو رہا کرے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر


کارگل میں شروع کی گئی تھی موبائل انٹرنیٹ خدمات

گزشتہ ہفتے موبائل انٹرنیٹ خدمات کولداخ کی کارگل ضلع میں شروع کردیا گیاتھا۔ کارگل میں ان خدمات کوآئین کے آرٹیکل 370 کوختم کرنے کے 145 دنوں کی پابندی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ حالانکہ، سب سے پہلے لینڈ لائن فون خدمات کودھیرے دھیرے شروع کیا گیا۔ اس کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو شروع کیا گیا۔ حالانکہ پری پیڈ موبائل اورانٹرنیٹ خدمات کو پوری وادی میں ابھی بھی شروع کیا جانا باقی ہے۔
First published: Jan 01, 2020 09:16 AM IST