உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: گام بالا پٹن انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی موت، حیدر بیگ پٹن میں تقریب کا انعقاد

    J&K News: گام بالا پٹن انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی موت، حیدر بیگ پٹن میں تقریب کا انعقاد

    J&K News: گام بالا پٹن انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی موت، حیدر بیگ پٹن میں تقریب کا انعقاد

    Jammu and Kashmir : وانی گام بالا پٹن میں کل ہوئے انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی ہلاکت کے بعد آج حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کے دس سیکٹر میں اس کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    پٹن: وانی گام بالا پٹن میں کل ہوئے انکاؤنٹر میں سراغ رساں کتے کی ہلاکت کے بعد آج حیدر بیگ پٹن میں قائم فوج کے دس سیکٹر میں اس کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کلو فورس کے جنرل افسر کمانڈنگ ایس ایس سلاریا نے شرکت کرکے کتے کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر دس سیکٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر آلوک داش اور جموں و کشمیر پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔ یہاں کتے کی ملی ٹینسی مخالف آپریشنز میں خدمات کو یاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ وانی گام پٹن میں کل ہوئے انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے کے بعد یہ سراغ رساں کتا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا ۔ یہ کتا فوج کی انتیس آر آر کے ساتھ تعینات تھا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بارہمولہ انکاؤنٹر میں لشکر کا دہشت گرد ڈھیر، سیکورٹی فورس کے 2جوان زخمی


    فوج کے عہدیداروں کے مطابق پوسٹ مارٹم میں دس سے زیادہ زخم اور فریکچر پائے گئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس کتے کے ذریعہ سے کئی کامیاب آپریشن ہوئے ہیں۔ ایک فوجی افسر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتا مکمل طور پر تربیت یافتہ تھا۔ جب وانی گام آپریشن میں اس کتے پر کیمرہ نصب کرکے اس مقام پر بھیجا گیا، جہاں ملی ٹنٹ چھپا ہوا تھا تو جوں ہی یہ اس کمرے میں داخل ہوا ، تو ملی ٹینٹ نے اس پر گولیاں برسادیں، جس کے نتیجے میں یہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر: ہندوستانی فضائیہ کے شہید افسرکی آخری رسومات ادا، نم آنکھوں سے دی گئی وداعی


    کچھ دیر تک اس نے ملی ٹینٹ پر چھلانگ بھی لگائی تاہم بعد وہ وہی پر گر پڑا ۔ اس کے بعد جب ملی ٹینٹ کے ساتھ گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا جب ملی ٹنٹ کو مار گرایا گیا تب ہمارے جوانوں نے اس کتے کی لاش کو باہر نکالا۔ اس فوجی افسر نے اس کتے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ جان سے بھی ہمیں پیارا تھا۔

    دس سیکٹر میں جی او سی نے اس فوجی جوان کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جو اس کتے کے ساتھ میں تھا ۔ انہوں نے اس کی بہادری کی داد دی۔ ادھر بارہمولہ میں آج ایک اور انکاؤنٹر میں پٹن سے تعلق رکھنے والے ایک ملی ٹنٹ کو مار گرایا گیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: