ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی میں موسم نے بدلی کروٹ، کہیں برفباری اور کہیں بارش، گلمرگ میں سیاح تازہ برفباری دیکھ کر خوش

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی پہلے ہی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کے مختلف مقامات پر برفباری ہوئی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث چلہ کلاں کی طرح شدیدسردی کی لہردوڑ گئی۔

  • Share this:
وادی میں موسم نے بدلی کروٹ، کہیں برفباری اور کہیں بارش، گلمرگ میں سیاح تازہ برفباری دیکھ کر خوش
وادی میں موسم نے بدلی کروٹ، کہیں برفباری اور کہیں بارش، گلمرگ میں سیاح تازہ برفباری دیکھ کر خوش

سری نگر۔ شہرق آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ ٹنگمرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔ گلمرگ اورٹنگمرگ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاح برفباری دیکھ کرپھولے نہیں سمائے۔گلمرگ میں ڈھائی فٹ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی وہیں افروٹھ اورکنگڈوری میں تین فٹ کےقریب برف جمع ہوگئی۔


محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی پہلے ہی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کے مختلف مقامات پر برفباری ہوئی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث چلہ کلاں کی طرح شدیدسردی کی لہردوڑ گئی۔ تازہ برفباری اور بارشوں کی وجہ اے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئے۔ ٹنگمرگ اورگلمرگ میں لوگ شدید سردی سے بچنے کے لئے آگ جلا کرگرمی حاصل کر رہے ہیں۔ وادی کشمیر میں جہاں برفباری سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچارہونا پڑتاہے، وہیں، دوسری جانب ٹنگمرگ اورگلمرگ میں زیادہ ترلوگ برفباری کےمنتظر ہوتے ہیں کیونکہ گلمرگ اور ٹنگمرگ میں بیشتر لوگ سیاحت سے جڑے ہیں۔ اسی سیاحت پران کاروزگارمنحصرہوتا ہے۔اس موسم میں ان کے روزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔


برفباری دیکھنے کے لیے اس موسم میں بھی کافی تعدادمیں سیاح گلمرگ آتے ہیں تاہم اس بارکورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک کمی نظرآتی ہے۔ لوگ امیدکرتے ہیں کہ اب سیاح زیادہ سے زیادہ رخ کریں گے تاکہ سیاحت جو پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے، واپس اپنی پٹری پرلوٹ آئے۔


طارق احمد نامی ٹورسٹ گائیڈ نے نیوز 18اردو کوبتایاکہ ٹنگمرگ اورگلمرگ میں بیشتر لوگ برفباری کے منتظر ہوتے ہیں، اسی سے یہاں سیاحت زندہ رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ برفباری کے دوران لوگوں کو پریشانی لاحق ہوتی ہے تاہم گلمرگ اور ٹنگمرگ میں برفباری دیکھ کرہی یہاں کے لوگوں کے چہروں پرمسکان نظرآتی ہے۔ الطاف احمد نامی ٹورسٹ ڈرائیور نے بھی نیوز 18اردو کو بتایا کہ وہ امیدکرتے ہیں کہ سیاح زیادہ سے زیادہ آئیں تاکہ ان کے روزگارمیں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ملک کی مختلف ریاستوں میں سیاحوں کو کشمیرکی جانب راغب کرنے کےلیے جانکاری مہم چلانی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں۔گلمرگ میں ہوئی برفباری کے بعد اب سرمائی کھیلوں کا بھی آغاز کیاجائے گا۔ان کھیلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 24, 2020 09:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading