J&K News: گلمرگ کے افروٹھ میں برفباری، سیاحوں نےکیا خوشی کا اظہار، میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع
J&K News: گلمرگ کے افروٹھ میں برفباری، سیاحوں نےکیا خوشی کا اظہار، میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع
Jammu and Kashmir : وادی کشمیر میں آج 18 جون یعنی سنیچر کے روز موسم نے صبح سے ہی کروٹ بدلی۔ دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹھ میں تازہ برفباری ہوئی، جس کے چلتے یہاں آئے ہوئے سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
گلمرگ : وادی کشمیر میں آج 18 جون یعنی سنیچر کے روز موسم نے صبح سے ہی کروٹ بدلی۔ دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹھ میں تازہ برفباری ہوئی، جس کے چلتے یہاں آئے ہوئے سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ صبح سویرے سے ہی افروٹھ میں ہلکی برفباری شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہی۔ گلمرگ کے دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم کی تبدیلی سے گلمرگ میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی۔ گلمرگ میں ویسے بھی شام کے اوقات کافی سردی رہتی ہے۔ سیاحوں نے تازہ برفباری دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
دہلی سے ایک سیاح نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ انہیں یقین نہیں آتا تھا کہ آج جون کے مہینے میں بھی یہاں برفباری ہوگی، لیکن جب گلمرگ کی سفید چادر سے لپٹی چادر سے مکمل یقین ہوگیا کہ یہاں کبھی بھی موسم کروٹ بدل دے سکتا ہے۔ راجھستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج گلمرگ آنے کا خواب پورا ہوا، جب یہاں کی پہاڑیوں پر سفید برف دیکھی۔
ادھر کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد موسمی درجہ حرارت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ شدید گرمی سے لوگ کافی پریشان تھے۔ بارش ہونے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ وہیں مخت علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کھیت کھلیان خشک ہوگئے تھے اور اب جبکہ آج بارش ہوئی تو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک طرف جہاں شدید گرمی سے عوام کو راحت ملی تو وہیں دوسری جانب کسانوں کے چہرے بھی کھلے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر مشتاق الحسن نامی ایک شخص نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ چونکہ یہ موسم میدانی اور بالائی علاقوں میں دھیان اور دیگر فصلیں تیار کرنے کا ہے، لہٰذا اس بروقت بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ محمد سلیم نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ فصلوں کے لئے کافی دنوں سے انہیں بارش کا انتظار تھا ۔ تاہم شکر ہے کہ بارش ہوگئی ہے جس سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔