ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: بچے اور نوجوان برف سے مختلف قسم کے فن پارے کر رہے ہیں تیار

وادی کشمیر میں برف گرتے ہی بچے، نوجوان برف سے مختلف قسم کےفن پارے تیار کرتے ہیں۔ ان دنوں بھی ہرجگہ چھوٹے بچے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں برف سے مجسمےتراشنےکی ایک نئی دنیا تخلیق کررہےہیں۔

  • Share this:
کشمیر: بچے اور نوجوان برف سے مختلف قسم کے فن پارے کر رہے ہیں تیار
کشمیر: بچے اور نوجوان برف سے مختلف قسم کے فن پارے کر رہے ہیں تیار

وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں ہوئی برفباری کا ایک مثبت پہلویہ بھی ہےکہ یہاں بچے اورنوجوان برف سے مختلف قسم کےفن پارے تیار کرتےہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیاپر بھی سینکڑوں برف سےبنائےفن پارے گردش کر رہےہیں۔ مختلف مقامات پر بچے، نوجوان برف سے مجسمے تراشنے کی ایک نئی دنیاتخلیق کررہےہیں۔


وادی کشمیرمیں ہنرکی کمی نہیں ہے۔یہاں چاہےلڑکاہویالڑکی ہرایک میں کسی نہ کسی طرح کی صلاحیت  چھپی ہوئی ہے۔اگردیکھاجائےتووادی کشمیرمیں بچے،نوجوان لڑکیاں اور لڑکے تخلیقی ذہنیت کےمالک ہوتے ہیں ۔ یہ کبھی نہ کبھی کوئی نئی تخلیق کی نشانیاں چھوڑتے ہیں۔بات ان فن پاروں کی جوکچھ وقت کے لئے ہی موجود رہتےہیں جن کےلئےخون جگرصرف کرنا درکار رہتاہے۔ یعنی وہ برفیلے فن پارے جن کے لئے سوچنا محال ہے۔


وادی کشمیر میں برف گرتے ہی بچے، نوجوان برف سے مختلف قسم کےفن پارے تیار کرتے ہیں۔ ان دنوں بھی ہرجگہ چھوٹے بچے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں برف سے  مجسمےتراشنےکی ایک نئی دنیا تخلیق کررہےہیں۔یہ لڑکےطرح طرح کےچیزوں کی عکس بندی کررہےہیں۔سوشل میڈیاپربھی یہ فن پارے خوب گردش کررہےہیں ۔چھوٹےبچےاورمختلف عمرکےنوجوان بڑھائی کےساتھ ساتھ خوبصورت  برفیلےشاہکارتراشنےمیں مصروف رہتےہیں۔


ان بچوں کاکہنا ہےکہ جوں ہی برف گرتی ہے تو وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ برف سے مجسمےتراشتے ہیں۔یہ ان کابہت ہی دلچسپ مشغلہ رہتا ہے۔ کچھ نوجوانوں کاکہنا ہےکہ  اگرحکومت کی طرف سے پلیٹ فارم  فراہم ہوگاتووادی کےلڑکےاورلڑکیوں میں جو ہنراورصلاحیت چھپی ہوئی ہےانہیں وہ دنیا کےسامنےدکھا سکیں۔

مختلف جگہوں پر برف سےفن پارے تراشنے کےمقابلے بھی ہوتےہیں۔ نوجوانوں کامزیدکہنا ہےکہ وہ موسم سرمامیں برف گرنےکےمنتظر ہوتے ہیں۔ برفباری کےدوران یہاں کےبچےاور نوجوان برفیلے شاہکارتراشنےمیں مصروف رہتےہیں۔ آرٹ اور برف پر مبنی آرٹ مقامی نوجوان لڑکےاور لڑکیوں کی صلاحیت کو ابھارنے اور انہیں کشمیر میں روزگارکے مواقع فراہم کرنےکابہترین ذریعہ بن سکتا  ہے۔ امیدیہی ہے کہ برف کے آرٹ میں بچوں اور نوجوانوں کی شمولیت سےمکمل طور پر ایک نئی ثقافت تخلیق ہو گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 09, 2021 12:48 PM IST