کرگل میں ایل او سی پر فوجی جوان کی موت، دفاعی ترجمان نے کی تصدیق
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرگل میں ایل او سی کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی اہلکار کا پیر ایک بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 20, 2020 02:14 PM IST

کرگل میں ایل او سی پر فوجی جوان کی موت
سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کے سرحدی ضلع کرگل میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے والے ایک دھماکے میں ایک فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرگل میں ایل او سی کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی اہلکار کا پیر ایک بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ مہلوک فوجی جوان کی شناخت دیو بہادر کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایک دفاعی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرگل میں ایل او سی کے نزدیک ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوئی ہے۔