ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: سوپور میں جوانوں پر دہشت گردانہ حملہ، دو پولیس اہلکار شہید اور  2عام شہری کی موت

Jammu-Kashmir Terrorist Attack : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2021 02:47 PM IST
  • Share this:
جموں۔کشمیر: سوپور میں جوانوں پر دہشت گردانہ حملہ، دو پولیس اہلکار شہید اور   2عام شہری کی موت
Jammu-Kashmir Terrorist Attack : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری از جان جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار سیکورٹی فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل تھے۔


انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو سیکورٹی اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مردہ قرار دیا۔


مہلوک عام شہریوں کی شناخت منظور احمد شالہ ساکن شالیمار کالونی سوپور اور بشیر احمد ساکن مہرہ پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے جبکہ دیگر مہلوکین و زخمیوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوپائی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ تین دیگر زخمی جن میں دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، ابھی زیر علاج ہی ہیں تاہم ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 12, 2021 02:52 PM IST