آر ایس پورہ جموں میں مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کیلئے خصوصی گورننس کیمپ کا افتتاح

ایل جی نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹاکر نریندر مودی سرکار نے اس برادری کے لوگوں کو وہ حقوق دئے ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل تھے۔

ایل جی نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹاکر نریندر مودی سرکار نے اس برادری کے لوگوں کو وہ حقوق دئے ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل تھے۔

Jammu and Kashmir News: ایل جی نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹاکر نریندر مودی سرکار نے اس برادری کے لوگوں کو وہ حقوق دئے ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار سبھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ پنا گزینوں تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کئے جانے کی بدولت مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو سیاسی حقوق اور دیگر فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کی وجہ سے اس برادری کے لوگ سیاسی حقوق سے محروم تھے۔ چکروئی آر ایس پورہ جموں میں مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے لئے خصوصی گورننس کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد ان پناہ گزینوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔

    ایل جی نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹاکر نریندر مودی سرکار نے اس برادری کے لوگوں کو وہ حقوق دئے ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار سبھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ مغربی پنا گزینوں تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے انتظامیہ مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اس برادری کے لوگوں کی مشکلات کو دور کرکے انہیں ایک با عزت زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے سرکار بھر پور مدد فراہم کرے گی ۔ تاکہ یہ طبقہ اقتصادی طور پر مضبوط ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا رول نبھا سکیں۔ ایل جی نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ اور کھیلوں کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس برادری کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مشن یوتھ کی تمام سکیموں اور پروگراموں کا فائدہ حاصل کریں۔

    اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے لئے ایسے کیمپ مختلف اضلاع میں دس مئی تک جاری رہیں گے ۔ تاکہ ان لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ کرکے ان کے مسائل و مشکلات سے جانکاری حاصل کرکے ان کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: